المبشرات

by Other Authors

Page 97 of 309

المبشرات — Page 97

36 19 YA (مرتب) ۱۹۳۳ء میں حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ نے انفرادی اور جماعتی ضروریات کے پیش نظر سندھ میں ہزاروں ایکڑ پرمشتمل ایک فریح رقبہ گورنمنٹ انڈیا سے قسطوں پر خرید فرمایا تھا چونکہ یہ قطعہ زمین بے آباد اور ویران سا تھا اس لئے ابتدا میں اس پر کافی مصارف ہوئے اور کوئی خاص کامیابی اس سے آمد پیدا کرنے کی نہ ہوئی لیکن جب مشرقی پنجاب کے طوفانوں میں حضرت امام جماعت احمدیہ اور دوسری جماعت کو پاکستان میں آنا پڑا اور مالی بوجھ کی وجہ سے متعدد بیرونی مشن بند کردئے گئے اور خود حضور انور کو سخت اقتصادی بحران کا سامنا کرنا پڑا تو سندھ کی زمین ہی ان مشکلات کو دور کرنے کا موجب بنی اور جماعت نئے سرے سے اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کے قابل ہو گئی اور اس طرح شملہ کی انہی خبر ربع صدی کے کے عرصہ میں معجزانہ رنگ میں پوری ہوئی۔ربوہ میں پانی کی فراوانی کے تعلق خبر انقلاب ہجرت کے بعد پاکستان میں الہی خبروں کے مطابق جب 1ء میں پہاڑی کے دامن میں سیوم کا افتتاح ہوا تو مختلف نوعیت کی بے شمار الجھنیں ، ور مشکلات پیش آئیں جن میں ایک مشکل ایسی تھی جس کا تدارک آپ کے ہاتھوں نا تمکن تھا اور وہ پانی کی کمیابی کا نازک ترین مسئلہ تھا جس کے حل کی بظاہر کوئی صورت نظر نہیں آتی تھی۔گورنمنٹ پاکستان کے کاغذو میں یہ زمین ناقابل زراعت بلکہ نا قابل رہائش قرار دی گئی تھی۔قبل ازیں بعض ہند و سرمایہ داروں نے پانی کی طرح اپنی دولت بھائی مگر وہ پانی کے