اللہ تعالیٰ کی ذات اور صفات کا اِسلامی تصور

by Other Authors

Page 92 of 121

اللہ تعالیٰ کی ذات اور صفات کا اِسلامی تصور — Page 92

۹۲ اخوت کی رحہ سے سچ مچ عضو واحد کی طرح ہو گئی تھی اور ان کے روزانہ برتاؤ اور زندگی اور ظاہر و باطن میں انوار نبوت ایسے کہچ گئے تھے کہ گویا وہ سب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی عکسی تصویر تھے۔سو یہ بھاری معجزہ اندرونی تبدیلی کا جب کسی ذریعہ سے فحش ثبت پرستی کرنے والے کامل خدا پرستی تک پہنچے گئے اور ہردم دنیا میں غرق رہنے والے محبوب حقیقی سے ایسا تعلق کیے گئے کہ اس کی راہ میں پانی کی طرح اپنے خونوں کو بہا دیا۔یہ دراصل ایک صادق اور کامل نبی کی محبت میں مخلصانہ قدم سے عمر بسر کرنے کا نتیجہ تھا لے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ کسی طرح خدا تعالیٰ کی صفت مالکیت کا ظہور ہوا ؟ حضرت اقدس نے اس کا ذکر نہایت عاشقانہ اور والہانہ انداز میں کیا ہے۔فرماتے ہیں :- ہم اس خدا کو سچا خدا جانتے ہیں جنسی ایک مکہ کے غریب بے کس کو اپنا نبی بنا کر اپنی قدرت اور غلبہ کا جلوہ اسی زمانہ میں تمام جہاں کو دکھا دیا۔یہاں تک کہ جب شاہ ایران نے ہمارے سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی گرفتاری کے لئے اپنے سپاہی بھیجے تو اس قادر نخدا نے اپنے رسول کو فرمایا کہ سپاہیوں کو کہد سے کہ آج رات کو میرے خُدا نے تمہارے خدا وند : فتح اسلام ۳۷ - دروحانی خزائن جلد ۳ حالت ۳۳) :