اللہ تعالیٰ کی ذات اور صفات کا اِسلامی تصور — Page 73
" سرے امریکی افکار و خیالات میں نمایاں تبدیلی یہاں یہ ذکر کرنا ضروری ہے کہ ڈاکٹر جان ولیم ڈریپر ۱۸۸۲ء میں یعنی ٹھیک ایک صدی قبل فوت ہوئے۔اسی سال اسلام کے خُدا نے آنحضرت کے فرزند جلیل بانی جماعت احمدیہ کو قیام توحید کے لئے کھڑا کیا اور اپنے پاک وعدوں کے مطابق خدمت اسلام کے لئے ایک بین الاقوامی جماعت بخشی۔اس کا نتیجہ ہے کہ اب اسلام کے خلاف امریکہ کے منفی رحجانات نہایت تیزی سے بدل رہے ہیں اور افکار و خیالات میں نمایاں تبدیلی آچکی ہے۔چنانچہ امریکہ سے عیسائی سکالر نہ کی طرف سے COLLIER'S" ENCYCLOPEDIA شائع ہوا ہے جس میں لفظ اللہ کے ماتحت اسلامی نقط نگاه پر غیر جانبدارانہ نوٹ شائع ہوا ہے اور جس میں ڈاکٹرڈ ریپر کے مضحکہ خیز خیال کا ذکر ہی نہیں کیا گیا۔2 آرہا ہے اس طرف احرار یورپ کا مزاج نبض پھر چلنے لگی مردوں کی ناگاہ زندہ وار آسماں پر دعوت حق کے لئے اک جوش ہے ہو رہا ہے نیک طبعوں پر فرشتوں کا اتار صفات باری غیر محدود ہیں اسلام کا خُدا چونکہ زمان و مکان کی حد بندیوں سے بالا اور انسانی عقل و