اللہ تعالیٰ کی ذات اور صفات کا اِسلامی تصور

by Other Authors

Page 74 of 121

اللہ تعالیٰ کی ذات اور صفات کا اِسلامی تصور — Page 74

فکر سے وراء الوراء اور غیر محدود ہے۔اس لئے اس کی تنزیہی اور تشبیہی بلالی اور جمالی صفات بھی بے شمار ہیں۔بلاشہ بعض احادیث نبوی کی بناء پر اللہ تعالیٰ کے ننانو سے نام مشہور ہیں جو قرآن مجید ہی سے ماخوذ ہیں مگر یہ صرف وہ صفات ہیں جن کا انسان کے ساتھ تعلق ہے۔ورنہ اگر بابر یک نظری سے کتاب اللہ کا مطالعہ کیا جائے تو اس میں ننانوے سے بہت زیادہ اسماء اہی موجود ہیں۔قرآن مجید واضح لفظوں میں فرماتا ہے :- كُلَّ يَوْمٍ هُوَ فِي شَأْنٍ : (الرحمن:۳۰) ہر وقت اس کی نئی شان ہے۔حضرت اقدس اس آیت کی پُر معارف تفسیر بیان کرتے ہوئے تحریر فرماتے ہیں :- اس کی قدر نہیں غیر محدود ہیں اور اس کے عجائب کام نا پیدا کنار ہیں اور وہ اپنے خاص بندوں کے لئے اپنا قانون بھی بدل لیتا ہے مگر وہ بدلنا بھی اسکے قانون میں ہی داخل ہے۔جب ایک شخص اس کے آستانے پہ ایک نئی روح لے کر حاضر ہوتا ہے اور اپنے اندر ایک خاص تبدیلی محض اس کی رضا مندی کے لئے پیدا کر لیتا ہے۔تب خدا بھی اس کے لئے ایک تبدیلی پیدا کر لیتا ہے کہ گویا اس بند سے پر جو خدا ظاہر ہوا ہے وہ اور ہی خدا ہے۔نہ وہ خدا جس کو عام لوگ جانتے ہیں۔وہ ایسے آدمی کے