اللہ تعالیٰ کی ذات اور صفات کا اِسلامی تصور

by Other Authors

Page 29 of 121

اللہ تعالیٰ کی ذات اور صفات کا اِسلامی تصور — Page 29

۲۹ ہیں اور جیسے کہ اس کی کوئی مثل نہیں اس کی صفات کی بھی کوئی مثل نہیں۔اگر ایک صفت میں وہ ناقص ہو تو پھر تمام صفات میں ناقص ہوگا اس لئے اس کی توحید قائم نہیں ہوسکتی جب تک کہ وہ اپنی ذات کی طرح اپنے تمام صفات میں بے مثل و " گا مانند نہ ہو نے دوسرے مذاہب کے باطل نظریات سورۃ اخلاص سے زرتشتیوں کے اہرمن ویزدان ، سہندوؤں کے دیوی دیوتوں اور بگڑی ہوئی عیسائیت کے عقیدہ تثلیث فی التوحید کے سب باطل نظریے پاش پاش ہو جاتے ہیں۔ان اجمالی اشارات کی مزید تفصیل حضرت اقدس کے الفاظ میں ملاحظہ ہو۔فرماتے ہیں:۔افسوس که تمام مخالف مذہب والوں نے خدا تعالیٰ کے وسیع دریائے قدرت اور رحمت اور تقدس کو اپنی تنگ دلی کی وجہ سے زبر دستی روکنا چاہا ہے اور انہی وجوہ سے ان کے فرضی خداؤں پر کمزوری اور ناپاکی اور بناوٹ اور بے جا غضب اور بے جا حکومت کے طرح طرح کے داغ لگ گئے ہیں۔لیکن اسلام نے خدا تعالیٰ کی صفات کا ملہ کی تیز ید و دھاروں کو کہیں نہیں روکا وہ آریوں کی طرح اس عقیدہ کی تعلیم نہیں دیتا کہ ٥٠: ليسكر لاہور ص ١٣