اللہ تعالیٰ کی ذات اور صفات کا اِسلامی تصور

by Other Authors

Page 112 of 121

اللہ تعالیٰ کی ذات اور صفات کا اِسلامی تصور — Page 112

جو معقول شرط چاہیں مجھ سے کر لیں میں میدان میں کھڑا ہوں اور صاف صاف کہتا ہوں کہ زندہ خدا اسلام کا خدا ہے۔عیسائیوں کے ہاتھ میں ایک مردہ ہے جس کو امتحان کرنا ہو میرے مقابلہ میں آو سے لے ۵ - " حقیقۃ الوحی نہیں سکھا : - " " اسلام تو ایک زندہ مذہب ہے جو شخص زندہ اور مردہ میں فرق کر سکتا ہے وہ کیوں اسلام کو ترک کرتا اور مردہ مذہب کو قبول کرتا ہے۔خدا تعالٰی اس زمانہ میں بھی اسلام کی تائید میں بڑے بڑے نشان ظاہر کرتا ہے اور جیسا کہ اس بارہ میں میں خود صاحب تجربہ ہوں اور میں دیکھتا ہوں کہ اگر میرے مقابل پر تمام دنیا کی قو میں جمع ہو جائیں اور اس بات کا بالمقابل امتحان ہو کہ کس کو خدا غیب کی خبریں دیتا ہے اور کس کی دعائیں متبوں کرتا ہے اور کس کی مدد کرتا ہے اور کس کے لئے بڑے بڑے نشان دکھاتا ہے تو میں خُدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں ہی غالب رہوں گا۔کیا کوئی ہے ؟ کہ اس امتحان میں میرے مقابل پر آد ہے۔ہزار ہا نشان بھڈا نے محض اسلئے مجھے دئے ہیں کہ تا دشمن معلوم کرے کہ دین اسلام سچا ہے۔یکی اپنی کوئی عربت نہیں چاہتا بلکہ اس کی غربت چاہتا مجموعہ اشتہارات جلد ۲ ۳۱۱