اللہ تعالیٰ کی ذات اور صفات کا اِسلامی تصور — Page 111
گا اور انہیں نہیں دکھائی دے گا کہ کہاں تھیں ؟ " ہے ۴۔" زندہ مذہب وہ ہے جس کے ذریعہ سے زندہ خدا ہے۔زندہ خدا وہ ہے جو ہمیں بلا واسطہ ملہم کر سکے اور کم سے کم یہ کہ ہم بلا واسطہ بگم کو دیکھ سکیں سوئیں تمام دنیا کو خوشخبری دیتا ہوں کہ یہ زندہ خدا اسلام کا خدا ہے۔وہ مرد سے ہیں نہ خدا جن سے اب کوئی ہمکلام نہیں ہو سکتا۔اسکی نشان نہیں دیکھ سکتا۔۔۔۔۔۔سچا مذہب کبھی خشک قصہ نہیں بن سکتا۔سو اسلام سچا ہے میں ہر ایک کو کیا عیسائی کیا آریہ کیا یہودی اور کیا یہ ہو۔اس سچائی کے دکھلانے کے لئے بلاتا ہوں کیا کوئی ہے جو زندہ خدا کا طالب ہے۔ہم مردوں کی پرستش نہیں کرتے۔ہمارا زندہ خدا ہے جو ہماری مدد کرتا ہے۔وہ اپنے الہام اور کلام اور آسمانی نشانوں سے نہیں مدد دیتا ہے۔اگر دنیا کے اس سرے سے اس سرے تک کوئی عیسائی طالب حق ہے تو ہمارے زندہ خُدا اور اپنے مردہ خدا کا مقابلہ کر کے دیکھ لے۔میں سچ سچ کہتا ہوں کہ اس باہم امتحان کے لئے چالیس دن کافی ہیں۔۔۔۔۔۔۔اگر میں جھوٹا نکلوں تو ہر ایک سزا کا مستوجب ہوں لیکن دُعا کے ذریعہ سے مقابلہ ہو گا۔جس کا سچا خُدا ہے بلاشبہ وہ سچا رہے گا۔اس باہمی مقابلہ میں بے شک خدا مجھے غالب کرے گا۔۔۔ا مجموعہ اشتہارات جلد ۲ ۳ :