اللہ تعالیٰ کی ذات اور صفات کا اِسلامی تصور

by Other Authors

Page 61 of 121

اللہ تعالیٰ کی ذات اور صفات کا اِسلامی تصور — Page 61

บ سفلی اور علوی کا مشہود اور محسوس ہے۔یہ سب باعتباء اپنی مختلف خاصیتوں کے جوائن میں پائی جاتی ہیں خدا کے نام ہیں اور خدا کی صفات ہیں۔اور خُدا کی طاقت ہے جو اُن کے اندر پوشیدہ طور پر جلوہ گر ہے۔اور یہ سب ابتداء میں اسی کے کلمے تھے۔جو اس کی قدرت نے ان کو مختلف رنگوں میں ظاہر کر دیا۔نادان سوال کرے گا کہ خدا کے کلمے کیونکر محبتم ہوئے۔کیا خُدا اُن کے علیحدہ ہونے سے کم ہو گیا مگر اس کو سوچنا چاہیئے کہ آفتا ہے جو ایک آتشی شیشی آگ حاصل کرتی ہے۔وہ آگ آفتاب میں کچھ کم نہیں کرتی۔ایسا ہی جو کچھ چاند کی تاثیر سے پھلوں میں فربہی آتی ہے۔وہ چاند کو ڈیلا نہیں کر دیتی۔یہی خُدا کی معرفت کا ایک بھید اور تمام روحانی امور کا مرکز ہے کہ خدا کے کلمات سے ہی دنیا کی پیدائش ہے " له نیز واضح فرمایا کہ: خدا زمین و آسمان کا نور ہے۔یعنی ہر ایک نور جو بلندی اور پستی میں نظر آتا ہے خواہ وہ ارواح میں ہے خواہ اجسام میں اور خواہ ذاتی رہے اور خواہ عرضی اور خواہ ظاہری ہے اور خواہ باطنی اور خواہ ذہنی ہے اور خواہ خارجی اسی کے فیض کا عطیہ ہے نسیم دعوت من د روحانی خزائن جلد ۱۹ ص ۴۲۳ - ۴۲۴ ) به