اللہ تعالیٰ کی ذات اور صفات کا اِسلامی تصور — Page 81
سے اثر پذیر ہوتی رہتی ہیں۔یہی وجہ ہے کہ خواص اشیاء ختم نہیں ہو سکتیں۔چنانچہ حضرت اقدس فرماتے ہیں :- اگر چه نادان فلاسفروں نے بہت ہی زور لگایا کہ زمین و آسمان کے احترام و اجسام کی پیدائش کو اپنے سائنس یعنی طبیعی قواعد کے اندر داخل کر لیں اور ہر ایک پیدائش کے اسباب قائم کریں مگر سچ یہی ہے کہ وہ اس میں ناکام اور نامراد رہے ہیں اور جو کچھ ذخیرہ اپنی طبعی تحقیقات کا انہوں نے جمع کیا ہے وہ بالکل نا تمام اور نامکمل ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ کبھی اپنے خیالات پر قائم نہیں رہ سکے۔اور ہمیشہ ان کے خود تراشیدہ خیالات میں تغیر و تبدل ہوتا رہا ہے اور معلوم نہیں کہ آگے کس قدر ہوگا۔اور چوں کہ ان کی تحقیقاتوں کی یہ حالت ہے کہ تمام مدار ان کا صرف اپنی عقل اور قیاس پر ہے اور خدا سے کوئی مدر ان کو نہیں ملتی اس لئے وہ تاریکی سے باہر نہیں آسکتے ہے یہ نہایت محقق صداقت ہے کہ ہر ایک چیز اپنے اندر ایک او ایسی خاصیت رکھتی ہے جسکی وہ خدائے تعالی کی غیر متناہی قدرتوں سے اثر پذیر ہوتی رہی۔سو اسکی ثابت ہوتا ہے کہ خواص اشیاء ختم نہیں ہو سکتیں کو ہم ان پر اطلاع پائیں نہ پائیں۔اگر ایک دانہ خشخاص کے خواص تحقیق کرنے کے لئے تمام فلاسفر اولین و آخرین ه : چشمه معرفت "ص" (روحانی خزائن جلد ۲۳ ص۲۵ ) :