اللہ تعالیٰ کی ذات اور صفات کا اِسلامی تصور

by Other Authors

Page 67 of 121

اللہ تعالیٰ کی ذات اور صفات کا اِسلامی تصور — Page 67

46 جا سکتے ہیں " اے اس انکشاف کے پیش نظر ہر انسان کو بالآخر یہ قرآنی صداقت تسلیم کرنا پڑے گی کہ وہ لطیف خدا جو سب لطیف اشیاء سے بھی لطیف تر ہے اور کسی قسم کے مادہ سے بھی نہیں بنا خواہ وہ کتنا ہی لطیف ہو اور مخلوق بھی نہیں بلکہ ایٹم کا بھی خالق ہے اور اس کی تمام خصوصیات بلکہ تمام کائنات کے ذرہ ذرہ سے بھی باخبر ہے وہ کیونکر محدود ہو سکتا ہے۔؟؟ اور مادی اور محدود آنکھ اسے کیسے دیکھ سکتی ہے ؟ خُدا دکھانے کا مطالبہ اور اسکا پُر لطف جواب حضرت مصلح موعود نے لاء میں اپنے معرکہ آراہ لیکچر ہستی باری تعالی کے دوران به پُر لطف واقعہ سنایا کہ ایک شخص نے جو جرمنی سے ہو کر آیا تھا۔ایک احمدی دوست سے گفتگو کے دوران کہا کہ اگر خدا ہے تو دکھاؤ۔حسین تو اپنے تو آپ کو دکھاتے ہیں۔اگر خُدا اس سے زیادہ حسین ہے تو کیوں چھپا ہوا ہے ؟ احمدی دوست نے کاغذ پر لفظ الله از لکھکہ دور سے دکھایا۔اُس نے کہا " ۱۳۹ له : سائنس شاہراہ ترقی پر من و علی ناصر زیدی کتاب منزل کشمیری با نهار لاہور۔INORGANIC CHEMISTRY (FOR B۔S۔C STUDENT) BY BADRUDDIN AND MARGHOOB ALI PAGE: 3 PUBLISHERS۔FEROZ SONS LTD LAHORE (EDITTION SEPT۔1970 )