اللہ تعالیٰ کی ذات اور صفات کا اِسلامی تصور

by Other Authors

Page 27 of 121

اللہ تعالیٰ کی ذات اور صفات کا اِسلامی تصور — Page 27

ر نہ توریت نے سکھلایا اور نہ انجیل نے۔صرف قرآن نے سکھلایا اور یہ کلمہ اسلام سے ایسا تعلق رکھتا ہے کہ گویا اسلام کا تمغہ ہے۔یہی کلمہ پانچ وقت مساجد کے مناروں میں بلند آواز سے کہا جاتا ہے جب عیسائی اور ہند و سب چڑتے ہیں۔جیسے معلوم ہوتا ہے کہ خُدا کو محبت کے ساتھ یاد کرنا ان کے نہ دیاک گناہ ہے۔یہ اسلام ہی کا خاصہ ہے۔کہ صبح ہوتے ہی اسلامی موزن بلند آواز سے کہنا ہے کہ اشْهَدُ اَن لَّا اِلهَ إِلَّا اللهُ یعنی میں گواہی دیتا ہوں کہ کوئی ہمارا پیارا اور محبوب اور معبود بجز اللہ کے نہیں۔پھر دوپہر کے بعد یہی آوانہ اسلامی مساجد سے آتی ہے۔پھر عص کو بھی یہی اداز ، پھر مغرب کو بھی یہی آواز اور پھر عشاء کو بھی یہی آواز گونجتی ہوئی آسمان کی طرف چڑھ جاتی ہے۔کیا دنیا میں کسی اور مذہب میں بھی یہ نظارہ دکھائی دیتا ہے ؟! سورۂ اخلاص - توحید اسلامی کا چارٹر صحابی رسول عربی حضرت ابی ابن کعب سے مروی ہے کہ متحد کے مشرکوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا کہ اپنے رب کا نسب نامہ بیان کر د ے: سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کا جواب" من ام طبع اول +