اللہ تعالیٰ کی ذات اور صفات کا اِسلامی تصور — Page 110
تو دنیا میں کوئی بادشاہ ایسا نہ ہو گیا جو اس کی فوج ان گواہوں سے زیادہ ہو یا لے۔دنیا بھر میں بذریعہ اشتہارات منادی فرمائی کہ : - و دیکھو ئیں گواہی دیتا ہوں کہ وہ روشن مذہب اسلام ہے جس کے ساتھ خُدا کی تائیدیں ہر وقت شامل ہیں۔کیا ہی بزرگ قدر وہ رسول ہے جیسی ہم ہمیشہ تازہ بتازہ روشنی پاتے ہیں اور کیا ہی برگزیدہ وہ نبی ہے جس کی محبت سے روح القدس ہمارے اندر سکونت کرتی ہے تب ہماری دعائیں قبول ہوتی ہیں اور عجائب کام ہم سے صادر ہوتے ہیں۔زندہ خدا کا مزہ ہم اسی راہ میں دیکھتے ہیں باقی سب مُردہ پرستیاں ہیں کہاں ہیں مردہ پرست ؟ کیا وہ بول سکتے ہیں۔کہاں ہیں مخلوق پرست؟ کیا وہ ہمارے آگے ٹھہر سکتے ہیں۔کہاں ہیں وہ لوگ جو شرارت سے کہتے تھے جو ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی پیش گوئی نہیں ہوئی اور نہ کوئی نشان ظاہر ہوا۔دیکھو میں کہتا ہوں کہ وہ شرمندہ ہوں گے اور عنقریب وہ چھپتے پھریں گے اور وہ وقت آیا ہے بلکہ آگیا کہ اسلام کی سچائی کا نور منکروں کے منہ پر طمانچے مارے : اعجاز احمدی " ص (روحانی خزائن جلد ۱۹ مشت ) :