اللہ تعالیٰ کی ذات اور صفات کا اِسلامی تصور — Page 9
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمة غمرة ونصلى عَلَى رَسُولِهِ الكريم اللہ تعالیٰ کی ذات اور صفات کا اسلامی تصور مضمون کی اہمیتے ذات باری اور صفات باری کا مضمون ایک ایسا اہم ترین مضمون ہے کہ پوری کائنات کے تمام مضامین ازل سے اسی کے گرد چکر لگا ہے ہیں اور ابد تک لگاتے رہیں گے۔خُدا وند کریم کی ہستی کے ثبوت و دلائل تو کروڑوں سورجوں سے بھی بڑھ کر روشن ہیں مگر اس کا مقدس وجود ایسا غیب الغیب، دقیق در د تحقیق عمیق در عمیق ، وراء الوراء لطیف ترین اور نہایت درجہ مخفی ہے کہ کوئی انسان اسے اپنی جسمانی آنکھوں سے نہیں دیکھ سکتا اور نہ اپنی نا تمام عقل سے پاسکتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ وہ محسن خدا رجل شانه و عزائمہ ، اپنے عاجز بندوں پر رحم کرتے ہوئے ہر زمانہ میں اپنے برگزیدہ رسولوں اور نبیوں پر ظاہر ہوا۔انہیں اپنی زیر دست قدرتوں کے لیے شمارہ آسمانی نشانات اور عجائب دکھلائے اور انا الموجود کی پیاری آواز سے اُن کو یقین اور بصیرت کے بلند مینار تک پہنچا دیا۔