الحجۃ البالغہ فی وفات الذی ظھر فی ناصرہ — Page 68
۶۸ الحُجَّةُ البَالِغَةُ رَأَيْتُ عِيسَى وَمُوسَى وَإِبْرَاهِيمَ فاما عِيسَى فَأَحْمَرُ جَعْدٌ عَرِيضُ الصَّدْرِ وَأَمَّا مُوسَى فَأَدَهُ جَسِيمٌ سَبْطُ الشَّعْرِ كَأَنَّهُ مِنْ رِّجَالِ الرُّطِ وَأَمَّا إِبْرَاهِيمُ فَانْظُرُوا إِلَى صَاحِبِكُمْ ( صحیح بخاری کتاب بدء الخلق ) یعنی میں نے رویا میں عیسی اور موسی اور ابراہیم کو دیکھا۔عیسی سرخ رنگ کے تھے اور ان کے بال گھنگھرالے تھے اور ان کا سینہ چوڑا تھا۔موسیٰ گندم گوں رنگ کے تھے اور ان کا جسم بھاری تھا۔اور ایسا معلوم ہوتا تھا کہ جیسے قبیلہ زط کا کوئی شخص ہے اور ابراہیم کو دیکھنا ہو تو بس مجھے دیکھ لو“ اس حدیث میں نبی کریم نے عیسی بن مریم “ کا حلیہ یہ بیان کیا ہے کہ عیسی بن مریم سُرخ رنگ کے تھے اور ان کے بال گھنگھرالے تھے۔اس بات کا ثبوت کہ یہاں عیسی سے گزشتہ عیسی مراد ہے خود اس حدیث میں موجود ہے اور وہ یہ کہ ان کو گزشتہ انبیاء حضرت موسیٰ اور حضرت ابراہیمؑ کے ساتھ ملا کر بیان کیا گیا ہے۔ناظرین حضرت عیسی کے اس خلیہ کو خوب یاد رکھیں اس کے مقابل پر ایک دوسری حدیث میں نبی کریم فرماتے ہیں:۔بَيْنَمَا أَنَا نَائِمُ أَطُوْفُ بِالْكَعْبَةِ فَإِذَا رَجُلٌ سَبْطُ الشَّعْرِ فَقُلْتُ مَنْ هذَا قَالُوا هَذَا الْمَسِيحُ ابْنُ مَرْيَمَ ( صحیح بخاری باب ذکر الدجال ) در یعنی میں نے خواب میں کعبہ کا طواف کیا۔اچانک میں نے ایک آدمی دیکھا جس کا رنگ گندم گوں تھا اور اس کے بال سیدھے اور لمبے تھے۔میں نے پوچھا کہ یہ کون ہے؟ جس پر مجھے جواب دیا گیا کہ یہ مسیح ابن مریم ہے۔“