القصیدۃ فی مدح خاتم النبیین ﷺ — Page 4
إنِّي أَرَى فِي وَجْهَكَ الْمُتَهَلِل مَأْنَا يُفَوْقَ فَمَائِلَ الْإِنْسَانِ بے شک میں تیرے درخشاں چہرے میں دیکھ رہا ہوں۔ایک ایسی شان جو انسانی خصائل پر فوقیت رکھتی ہے۔وَقَدِ اقْتَفَاكَ أُوْلُو النُّهَى وَبِصِدْقِهِمْ وَدَعُوْا تَذَكُرَ مَعْهَدِ الْأَوْطَان بے شک دانشمندوں نے تیری پیروی کی ہے اور اپنے صدق کی وجہ سے انہوں نے وطنوں کی یاد بھلا دی ہے۔قد الرُوكَ وَفَارَقَوْا أَحْبَابَهُمْ وَتَبَاعَدُوْا مِنْ حَلْقَةِ الْإِخْوَان پس بے شک انہوں نے تجھے مقدم کر لیا اور اپنے دوستوں کو چھوڑ دیا اور اپنے بھائیوں کے دائرہ سے دور ہو گئے۔4