القصیدۃ فی مدح خاتم النبیین ﷺ — Page 5
۱۲ قد وَدْعُوا أَهْوَاءَ هُمْ وَنُفُوسَهُمْ وَتَبَرَّهُ وَا مِنْ كُلَّ نَشْـبِ فَـانِ انہوں نے اپنی خواہشوں اور نفسوں کو یکسر چھوڑ دیا اور ہر فانی مال ومنال سے بیزار ہو گئے۔۱۳ ظَهَرَتْ عَلَيْهِمْ بَيِّنَاتُ رَسُوْلِهِمْ فَتَمَزَّقَ الْأَهْوَاءُ كَالْأَوْتَانِ ان پر اپنے رسول کے روشن دلائل ظاہر ہوئے تو ان کی نفسانی خواہشیں بتوں کی طرح ٹکڑے ٹکڑے ہو گئیں۔۱۴ فِي وَقْتِ تَرْوِيْقِ اللَّيَالِي نُورُوْا وَاللَّهُ نَجَّاهُمْ مِّنَ الطَّوْفَان وہ راتوں کی تاریکی کے وقت منو ر ہو گئے اور اللہ تعالیٰ نے انہیں طوفان سے نجات دے دی۔5