القصیدۃ فی مدح خاتم النبیین ﷺ — Page 15
۴۲ فَلِذَا يُحَبُّ وَيَسْتَحِقُ جَمَالُهُ شَغَفَا بِهِ مِنْ زُمْرَةِ الْأَخْدَانِ سواسی لئے تو آپ سے محبت کی جاتی ہے اور آپ کا ہی جمال اس لائق ہے کہ دوستوں کے گروہ میں سے صرف آپ ہی سے بے پناہ محبت کی جائے۔۴۳ سُجُحُ كَرِيْمٌ بَادَلُ خِلُّ التَّقَى خِرْقُ وفَاقَ طَوَائِفَ الْفِتْيَانِ آپ خوش خلق ، معز ز یخی ، تقویٰ کے سچے دوست، فیاض اور جواں مردوں کے گروہوں پر فوقیت رکھنے والے ہیں۔م م فَاقَ الْوَرَى بِكَمَالِهِ وَجَمَالِهِ وَجَلَالِهِ وَجَنَانِهِ الرَّيَّان آپ ساری خلقت سے اپنے کمال اور اپنے جمال اور اپنے جلال اور اپنے شاداب دل کے ساتھ فوقیت لے گئے ہیں۔15