القصیدۃ فی مدح خاتم النبیین ﷺ — Page 6
۱۵ قَدْ هَاضَهُمْ ظُلْمُ الْأَنَاسِ وَضَيْمُهُمْ فَتَتَبَّتُوْا بِعِنَايَةِ الْمَنَّان بے شک لوگوں کے ظلم وستم نے انہیں چور چور کر دیا۔پھر بھی خدائے محسن کی عنایت سے وہ ثابت قدم رہے۔۱۶ نَهَبَ اللّثَامُ نُشُوْبَهُمْ وَعِقَارَهُمْ فَتَهَلَّلُوْا بِجَوَاهِرِ الْفُرْقَان رذیل لوگوں نے ان کے مال اور جائیداد کو لوٹ لیا مگر اس کے عوض قرآن کے موتی پاکر ان کے چہرے چمک اُٹھے۔۱۷ كَسَحُوْا بُيُوْتَ نُفُوْسِهِمْ وَتَبَادَرُوْا لِتَمَتُّعِ الْإِيْقَانِ وَالْإِيْمَانِ انہوں نے اپنے نفس کے گھروں کو خوب صاف کیا اور یقین و ایمان کی دولت سے فائدہ اُٹھانے کے لئے آگے بڑھے۔6