القصائد الاحمدیہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 76 of 390

القصائد الاحمدیہ — Page 76

۷۶ فَاسْتَمُ تِلْكَ المِحَنَ مِنْ ذَوقِ مُهْجَتِى وَأَسْتَلُ رَبِّي أَن يَزِيدَ تَشَدُّدَا مصیبتیں میں اپنے دلی ذوق سے سہ رہا ہوں۔اور میں اپنے رب سے طالب ہوں کہ وہ تشد د میں اور زیادتی کرے۔وَمَوْتِى بِسُبُلِ الْمُصْطَفَى خَيْرُ مِيْتَةٍ فَإِنْ فُرْتُهَا فَسَأَحْشَرَنُ بِالْمُقْتَدَى در مصطفے کی راہ میں میری موت بہترین موت ہے۔اگر میں اس (موت کے حاصل کرنے ) میں کامیاب ہو جاؤں تو میں ضرور اپنے پیشوا کیساتھ اٹھایا جاؤنگا۔سَأَدْخَلُ مِنْ عِشْقِى بِرَوْضَةِ قَبْرِهِ وَمَا تَعْلَمُ هَذَا السِّرَّ يَا تَارِكَ الْهُدَى میں اپنے عشق کی وجہ سے آپ کی قبر کے باغ میں داخل کیا جاؤں گا اور اسے تارک ہدایت ؟ تو اس راز کو نہیں جانتا۔(کرامات الصادقین۔روحانی خزائن جلدے صفحہ ۸۹ تا ۹۵)