القصائد الاحمدیہ — Page 65
13 وَ كَمْ مِنْ دَهِيَ أَهْلَكْتَهُمْ مِنْ شُرُوْرِهِمْ وَاَخَذْتَهُمْ وَ كَسَرْتَ دَأْيَا مُنَضَّدَا کتنے ہی ہوشیار لوگ ہیں کہ ان کی بدیوں کی وجہ سے تو نے انہیں ہلاک کر دیا اور ان کو پکڑا اور ان کے سینوں کی مضبوط ہڈیوں کو تو ڑ دیا۔وَكَمْ مِنْ حَقِيرٍ فِى عُيُونٍ جَعَلْتَهُمْ بِأَعْيُنِ خَلْقِ لُؤْلُؤًا وَّ زَبَرُجَدَا اور بہت سے نگاہوں میں حقیر نظر آنے والوں کو تو نے مخلوق کی آنکھوں میں موتی اور زبرجد بنا دیا۔وَتَعْمُرُ أَطْلَالًا بِفَضْلٍ وَّرَحْمَةٍ وَتَهُـدُّ مِنْ قَهْرٍ مُّنِيفًا مُّمَرَّدَا تو اپنے فضل اور رحمت سے کھنڈروں کو آباد کر دیتا ہے اور اپنے قہر سے بلند اور صیقل شدہ عمارتوں کو ھادیتا ہے۔وَمَا كَانَ مِثْلُكَ قُدْرَةً وَتَرَحُمًا وَمِثْلُكَ رَبِّي مَا أَرَى مُتَفَرِّدَا اور رحم اور قدرت میں تیرے جیسا کوئی بھی نہیں اور اے میرے رب! تیرے جیسا کوئی ریگا نہ میں نہیں دیکھ پاتا۔فَسُبْحَانَ مَنْ خَلَقَ الْخَلَائِقَ كُلَّهَا وَجَعَلَ كَشَيْءٍ وَاحِدٍ مُتَبَدِّدَا پاک ہے وہ ذات جس نے تمام مخلوقات کو پیدا کیا ہے اور منتشر ( ذرات ) کو ایک ٹھے کی طرح بناڈالا۔غَيُورٌ يُبيدُ الْمُجْرِمِينَ بِسُخْطِهِ غَفُوْرٌ يُنَجِي السَّائِبِينَ مِنَ الرَّدَى وہ غیرت مند ہے، مجرموں کو وہ اپنے غضب سے ہلاک کر دیتا ہے وہ غفور ہے تو بہ کرنے والوں کو ہلاکت سے نجات دیتا ہے۔فَلَا تَأْمَنَنْ مِنْ سُخْطِهِ عِنْدَ رُحْمِهِ وَلَا تَيْتَسَنَّ مِنْ رُحْمِهِ إِنْ تَشَدَّدَا اس کی رحمت کے وقت اس کے غضب سے بے خوف نہ ہو اور نہ کبھی اس کے رحم سے نا امید ہونا اگر وہ ختی کرے۔وَإِنْ شَاءَ يَبْلُوُ بِالشَّدَائِدِ خَلْقَهُ وَإِنْ شَاءَ يُعْطِيهِمْ طَرِيقًا وَّ مُتْلَدًا اگر وہ چاہے تو سختیوں سے اپنی مخلوق کو امتحان میں ڈالے اور اگر چاہے تو ان کو نیا اور پر انا مال عطا کر دے۔وَحِيْدٌ فَرِيدٌ لَا شَرِيكَ لِذَاتِهِ قَوِيٌّ عَلِيٌّ فِي الْكَمَالِ تَوَحَّدَا وہ واحد و یگانہ ہے اس کی ذات میں کوئی شریک نہیں۔وہ طاقتور ہے برتر ہے کمال میں یکتا ہے۔وَمَنْ جَاءَهُ طَوْعًا وَصِدْقًا فَقَدْ نَجَا وَأُدْخِلَ ورُدَّا بَعْدَ مَا كَانَ مُلْبَدَا اور جو خدا کے حضور رغبت اور صدق سے آیا اس نے نجات پالی اور وہ گھاٹ میں داخل کر دیا گیا۔بعد اسکے کہ وہ ( گناہوں سے لت پت تھا۔