القصائد الاحمدیہ — Page 64
۶۴ ٨ الْقَصِيدَةُ الثَّالِثَةُ الْمُبَارَكَةُ الطَّيِّبَةُ فِي نَعْتِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تیسرا مبارک اور پاکیزہ قصیدہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مدح میں بِكَ الْحَوْلُ يَا قَيُّومُ يَا مَنْبَعَ الْهُدَى فَوَفِّقْ لِى أَنْ أَثْنِي عَلَيْهِ وَ أَحْمَدَا اے قیوم! اے سر چشمہ ہدایت! تجھ ہی سے طاقت ملتی ہے۔پس مجھے توفیق دے کہ میں تیری ثنا کروں اور حمد کروں۔تَتُوبُ عَلَى عَبْدِ يَتُوبُ تَنَدُّمًا وَتُنْجِي غَرِيقًا فِي الضَّلَالَةِ مُفْسِدَا تو رجوع برحمت ہوتا ہے اس بندے پر جوندامت سے تو بہ کرے اور تو ہی مفسد کو جو ضلالت میں غرق ہو نجات دیتا ہے۔كَبِيرُ الْمَعَاصِي عِنْدَ عَفْوِكَ تَافِةٌ فَمَا لَكَ فِي عَبْدِ الَمَّ تَرَدُّدَا تیرے عفو کے سامنے بڑے سے بڑا گناہ بھی ایک معمولی بات ہے۔پس تیرا کیا سلوک ہوگا اس بندے سے جس نے حالت تر ڈو میں چھوٹا گناہ کیا۔تُحِيطُ بكنهِ الْكَائِنَاتِ وَسِرِّهَا وَتَعْلَمُ مِنْهَاجَ السّوَى وَ مُحَرَّدَا تو نے کائنات کی حقیقت اور اس کے بھید کا (علم سے ) احاطہ کر رکھا ہے اور تو سیدھے اور ٹیڑھے راستے کو جانتا ہے۔وَنَحْنُ عِبَادُكَ يَا إِلهِي وَ مَلْجَأَى نَخِرُّاً مَامَكَ خَشْيَةٌ وَّ تَعَبُّدًا اے میرے معبود اور اے میری پناہ! ہم تیرے بندے ہیں۔ہم تیرے آگے خشیت اور عبودیت سے سجدے میں گرتے ہیں۔وَ مَا كَانَ أَنْ يَخْفى عَلَيْكَ نُحَاسُنَا وَتَعْلَمُ أَلْوَانَ التَّحَاسِ وَ عَسْجَدَا اور نہیں مخفی رہ سکتا تجھ پر ہمارا تا نب ( عیب ) اور تو تانبے اور سونے کے رنگوں کو خوب جانتا ہے۔