القصائد الاحمدیہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 56 of 390

القصائد الاحمدیہ — Page 56

وَجَاهَدْتُ لِلهِ الكَرِيمِ لِهَدْيِهِ فَمَا قَلَّ مِنْ أَوْهَامِهِ بَلْ تَكَفَّرُ اور اللہ کریم کی خاطر میں نے اس کی ہدایت کے لئے زور لگایا لیکن اس کے اوبام میں کوئی کمی نہ آئی بلکہ وہ بڑھتے جارہے ہیں۔عَجِبْتُ لِخَتُمِ اللَّهِ كَيْفَ أَضَلَّهُ يَرُدُّ النُّصُوصَ كَأَنَّهُ لَا يُبْصِرُ میں اللہ کی مہر پر حیران ہوں کہ اس نے اسے کیسا گمراہ قرار دیا کہ وہ نصوص کو اس طرح رد کر رہا ہے گویا کچھ دیکھتا ہی نہیں۔خَيَالَا تُهُ كَالنَّائِمِينَ ضَعِيفَةٌ نَؤُومٌ فَيُبْغِضُ كُلَّ مَنْ هُوَ يُسْهِرُ اس کے خیالات سونے والوں کی طرح کمزور ہیں۔وہ سخت خواب غفلت میں ہے۔سو وہ ہر جگانے والے سے بغض رکھتا ہے۔وَ إِنَّا نُسَهْدُهُ ودَادًا وَشَفْقَةٌ فَيَهْجُوْن مِنْ جَهْلٍ وَّ لَا يَتَخَفَّرُ ہم تو اس کو دوستی اور شفقت سے جگاتے ہیں مگر وہ نادانی سے میری ہجو کرتا ہے اور شرم نہیں کرتا۔لَهُ كُتُبْ اَلسَّبُّ وَالشَّتْمُ حَشْوُهَا شَرِيرٌ فَيَسْتَقْرِى الشُّرُورَ وَ يَفْخَرُ اس کی کتابوں میں گالی گلوچ بھری ہوئی ہے۔وہ شریر ہے بس شر کی تلاش میں رہتا ہے اور (اس پر ) فخر بھی کرتا ہے۔يَغُوصُ كَدَلْوِ عِندَ خَوْضٍ فَيَرْجِعَنُ بِحَمْةٍ وَمَا يَسْقِيهِ مَاءً تَفَكَّرُ وہ غور و خوض کے وقت ڈول کی طرح غوطہ لگاتا ہے اور کیچڑ لے کر لوٹتا ہے ایسے حال میں غور وفکر کر کہ یہ اسے کوئی پانی نہیں پلاتا۔بَعِيدٌ مِنَ التَّقْوى فَتَسْمَعُ أَنَّهُ كَبَاقُورَةِ الْأَضْحَى بِعِيْدِ يُنْحَرُ وہ تقویٰ سے دور ہے۔تو سن لے گا کہ قربانی کی گائیوں کی طرح وہ کسی عید کے دن ذبح کیا جائے گا۔لَقَدْ زَيَّنَ الشَّيْطَانُ أَقْوَالَهُ لَهُ يُوَسْوِسُهُ وَقْتًا وَّ وَقْتًا يُكَوِّرُ شیطان نے اسکے اقوال اسکوخوبصورت کر دکھائے ہیں کبھی تو وہ اسے وسوسہ میں ڈالتا ہےاور کبھی اسکی عقل کوڈھانپ دیتا ہے۔وَ اَكْفَرَنِي بُخْلًا وَجَهْلًا وَّدَنَأَةً وَوَافَقَهُ خَلَقَ صَرِيرٌ مُدَعْثَرُ اس نے بجل، جہالت اور کمینہ پن سے میری تکفیر کی ہے اور ( دینی لحاظ سے ) اندھوں اور احمق لوگوں نے اس سے موافقت کی ہے۔يَقُولُونَ إِنَّا قَادِرُونَ عَلَى الْأَذَى فَقُلْنَا اخْسَعُوا إِنَّ الْمُهَيْمِنَ أَقْدَرُ وہ کہتے ہیں کہ ہم دکھ دینے پر قادر ہیں پس ہم نے کہا دور ہو جاؤ یقینا خدائے مھیمن سب سے زیادہ قدرت رکھنے والا ہے۔