القصائد الاحمدیہ — Page 57
۵۷ وَمَا غَيْظُكُمْ إِلَّا لِعِيسَى وَاسْمِهِ اَيُدْعَى بِهَذَا الْإِسْم شَخْصٌ مُّحَقَّرُ تمہارا غصہ تو صرف عیسی کے دعوئی اور اس کا نام اختیار کرنے پر ہے۔کیا کوئی حقیر آدمی بھی ایسے نام سے پکارا جا سکتا ہے۔فَيَا عُلَمَاءَ السُّوْءِ مَا الْعُذْرُ فِي غَدٍ اَيُلْعَنُ مِثْلِى مُسْلِمٌ وَيُكَفَّرُ اسے علما ءسو ء اکل ( روز قیامت) تمہارا کیا عذر کیا ہوگا۔کیا میرے جیسے مسلمان پر لعنت ڈالی جا سکتی ہے اور اس کی تکفیر کی جاسکتی ہے؟ وَمَا تَعْلَمُوْنَ شُئُونَ رَبِّي وَ فَضْلَهُ وَيَعْلَمُ رَبِّي كُلَّ نَفْسٍ وَّ يَنْظُرُ اور تم خدا کے کاموں اور اس کے فضل کو نہیں جانتے اور میرا رب ہر آدمی کو جانتا ہے اور دیکھ رہا ہے۔اَنِعْمَةُ رَبِّي فِي يَدَيْكُمْ مُحَاطَةٌ وَيَفْعَلُ رَبِّي مَا يَشَاءُ وَيُظْهِرُ کیا میرے رب کی نعمت تمہارے ہاتھوں میں محصور ہے حالانکہ میرا رب جو چاہتا ہے کرتا ہے اور اس کو ظاہر کر دیتا ہے۔انَحْنُ نَفِرُّ مِنَ النَّبِيِّ وَبَابِهِ خَفِ اللَّهَ يَاصَيْدَ الرَّدَا كَيْفَ تَجُسُرُ کیا ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے دروازے سے بھاگ سکتے ہیں ؟ اسے ہلاکت کے شکار! اللہ سے ڈر۔تو کیسی جرأت کر رہا ہے۔أَنَتْرُكُ قُرًا نَّا كَرِيمًا وَ دُرَرَهُ فَمَالَكَ لَا تَدْرِى صَلَاحًا وَّ تَفْجُرُ کیا ہم قرآن کریم اور اس کے موتیوں کو چھوڑ دیں۔تجھے کیا ہو گیا ہے کہ تو بھلائی کو جانتا ہی نہیں اور گنہ گار بن رہا ہے۔أَ اخْتَرْتَ رِجْسًا بَعْدَ خَمْسِينَ حِجَّةً وَقَدْ كُنْتَ تَشْهَدُ أَنَّ أَحْمَدَ أَطْهَرُ کیا میں نے پچاس سال کے بعد ناپاکی کو پسند کر لیا ہے؟ ہالانکہ تو تو گواہی دیا کرتا تھا کہ احمد بہت پاکباز ہے۔وَ تَعْلَمُ أَنِّي حِذْرِيَانٌ وَمُتَّقِي وَتَعْلَمُ زَارِوَ بَعْدَهُ تَتَنَمَّـرُ اور تو جانتا ہے کہ میں بہت پر ہیز گار اور متقی ہوں۔اور تو میری دھاڑ کو بھی جانتا ہے اور اس کے بعد بھی تو چیتا بنتا ہے۔تَبَصَّرُ خَصِيْمِيُّ هَلْ تَرى مِنْ دَلَائِلٍ عَلَى مَا تَقُوْلُ وَ فَكِّرَنْ كَيْفَ تَكْفُرُ اے میرے مخاصم ! دیکھ کیا تو کوئی دلائل پاتا ہے اس بات پر جو تو کہتا ہے؟ اور ضرور سوچ کہ تو کیسے انکار کرتا ہے۔أَنَحْنُ تَرَكْنَا قِبْلَةَ اللَّهِ شِقْوَةً أَنَبِدُّ صُحُفَ اللَّهِ كُفْرًا وَّ نَهْجَرُ کیا ہم نے خدا کے قبلے کو بدبختی سے چھوڑ دیا ہے؟ کیا ہم خدا کی کتابوں کو کفر کرتے ہوئے پھینک رہے اور چھوڑ رہے ہیں؟