القصائد الاحمدیہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 50 of 390

القصائد الاحمدیہ — Page 50

وَمَا قُلْتُ مِنْ تِلْقَاءِ نَفْسِى تَجَاسُرًا بَلِ الْآنَ نَبَّانِى الْعَلِيمُ الْمُقَدِّرُ اور یہ بات میں نے اپنی طرف سے جرات سے نہیں کہہ دی۔بلکہ ابھی مجھے خدائے علیم (اور ) مالک تقدیر نے خبر دی ہے۔فَبَلَّغْتُ تَبْلِيُغَا وَّالَيْتُ حِلْفَةً عَلَى صِدْقِ مَا أَظْهَرْتُ فَانْظُرُ وَ نَنظُرُ پس میں نے تو تبلیغ کا حق ادا کر دیا ہے اور قسم بھی کھالی ہے اسبات کی سچائی پر جسکا میں نے اظہار کیا ہے۔سوتو انتظار کر اور ہم بھی انتظار کرتے ہیں۔فَإِنْ لَك صِدِّيقًا فَرَبِّي يُعِزُّنِى وَإِنْ أَكُ كَذَّابًا فَسَوْفَ أُحَقَّرُ سواگر میں سچا ہوں تو میرا رب مجھے عزت دے گا اور اگر میں جھوٹا ہوں تو ضرور بے عزت کیا جاؤں گا۔وس وَ أَعْلَمُ أَنَّ مُهَيْمِنِى لَا يُضِيعُنِى وَاَعْلَمُ أَنَّ مُؤَتِدِى سَوْفَ يَنْصُرُ اور میں جانتا ہوں کہ میر انگہبان خدا مجھے ضائع نہیں کریگا اور میں جانتا ہوں کہ میری تائید کر نیوالا (خدا) ضرور مدد کریگا۔فَتَوَقَدَ السُّفَهَاءُ مِنْ أَهْلِ الْهَوَى وَكُلُّ امْرِءٍ عِنْدَ النَّخَاصُمِ يُسْبَرُ سو ہوائے نفس رکھنے والے بیوقوف بھڑک اٹھے۔اور ہر شخص بحث کے وقت آزمایا جاتا ہے۔ذَوُوا فِطْنَةٍ يَدْرُونَ بَحْشِيُّ وَبَحْثَهُ وَمَا فِي السَّمَاءِ فَسَوْفَ يَبْدُرُ وَيَظْهَرُ عقلمند لوگ میری اور اس کی بحث کو سمجھتے ہیں اور جو آسمان میں مقدر ہے وہ جلد ہی ظاہر ہوگا اور سامنے آ جائے گا۔وَ اِنْ تُسْلِمَنْ يَسْلَمُ وَإِلَّا فَمَيّتْ وَهَذَانِ مِنَّا آيَتَان وَنَشْكُرُ اگر وہ مسلمان ہو جائے گا تو بچ جائے گاور نہ مرے گا اور یہ ہماری طرف سے دونشان ہیں اور ہم ( خدا کا شکر کرتے ہیں۔وَ وَاللَّهِ هَذَا مِنْ اِلهى وَمَنْ يَعِشُ إِلى أَشْهُرٍ مَّذْكُورَةٍ فَسَيَنظُرُ اور خدا کی قسم ! یہ بات میرے خدا کی طرف سے ہے مذکورہ مہینوں تک۔سو وہ ضرور دیکھ لے گا۔و وَ تَحْتَ رِدَاءِ اللَّهِ رُوحِيَ وَمُهْجَتِي وَمَا يَعْرِفُنِي أَحَدٌ وَّ رَبِّي يُبْصِرُ اور میری روح اور میری جان تو اللہ کی چادر کے نیچے ہے اور مجھے کوئی نہیں پہچانتا اور میر ارب دیکھ رہا ہے۔وَ لَسْتُ بِرَبِّي كَاذِبًا تَارِكَ الْهُدَى وَلَسْتُ بِرَبِّي كَالَّذِي هُوَ يَهْذَرُ میرے رب کی قسم ! میں جھوٹا اور ہدایت کو ترک کر نیوالا نہیں اور میرے رب کی قسم ! میں اس شخص کی طرح نہیں جو بیہودہ گوئی کرتا ہے۔