القصائد الاحمدیہ — Page 48
۴۸ يُنَبِّئُكَ الْعَلَّامُ مَا كُنتَ تُضْمِرُ وَيُبْدِى لَكَ النُّورَ الَّذِي الْيَوْمَ تُنْكِرُ عَلَّامُ الغُيُوب خدا تجھ کو بتائے گا جو کچھ تو چھپا تارہا اور وہ اس نور کو تیرے سامنے ظاہر کر دے گا جس کا آج تو انکار کر رہا ہے۔اَلَا أَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا اللهَ رَبَّكُمْ وَإِنَّ عَذَابَ اللَّهِ أَدْهَى وَاكْبَرُ خبر داراے لوگو! اللہ سے ڈرو جو تمہارا رب ہے اور بے شک اللہ کا عذاب بہت بڑی مصیبت ہے اور بہت بڑا ہے۔الَمْ يَأْتِكُمْ نُذُرٌ وَّايَاتُ رَبِّكُمُ نَرَى بَغْيَكُمْ وَ دُمُوعُنَا تَتَحَدَّرُ کیا تمہارے پاس ڈرانے والے (انبیاء) اور تمہارے رب کے نشانات نہیں آئے ؟ ہم تمہاری سرکشی کو دیکھ رہے ہیں اور ہمارے آنسو بہ رہے ہیں۔وَلِكُلّ نَبَإِ مُسْتَقَرٌّ وَمَظْهَرٌ وَلِكُلّ مَا يَأْتِيكَ وَقَتْ مُّقَدَّرُ اور ہر عظیم الشان خبر کا ایک مقررہ وقت اور مقام ظہور ہے اور جو کچھ تجھے پیش آتا ہے اس کیلئے بھی ایک مقدر وقت ہے۔وَ يَحْكُمُ رَبُّ الْعَرْشِ بَيْنِي وَبَيْنَكُمْ وَهَـا أَنَا قَبْلَ عَذَابِ رَبِّي أُخْبِرُ اور رب العرش میرے اور تمہارے درمیان فیصلہ کر دے گا۔اور سنو کہ میں اپنے رب کا عذاب آنے سے پہلے آگاہ کر رہا ہوں۔وَ قَوْمٌ مَّضَوا مِنْ قَبْلُ صَالِيْنَ مِنْ هَوًى فَانْتُمْ قَبِلْتُمْ كُلَّ مَا هُمْ زَوَّرُوا اور ہوائے نفس سے گمراہ ہونے والوں میں سے کچھ لوگ پہلے گزر چکے ہیں۔پس تم نے ہر وہ فریب قبول کر لیا جو انہوں نے کیا تھا۔اَخَذْتُمْ طَرِيقَ الشِّرْكِ وَ الْفِسْقِ وَالرَّدَا وَثَرَّتْ خَطَايَاكُمْ فَلَمْ تَسْتَغْفِرُوا تم نے شرک نافرمانی اور ہلاکت کی راہ اختیار کر لی اور تمہاری خطائیں بڑھ گئیں تو تم نے استغفار نہیں کیا۔فَأَرْسَلَنِي رَبِّي إِلَيْكُمْ لِتَهْتَدُوا وَلِتَقْبَلُوا مَا قَالَ رَبِّي وَ تُغْفَرُوا اس لئے میرے رب نے مجھے تمہاری طرف بھیجا ہے تاکہ تم ہدایت پاؤ اور تا اس بات کو قبول کرو جو میرے رب نے کہی اور بخشے جاؤ۔فَإِنْ شِئْتَ مَاءَ اللَّهِ فَاقْصِدْ مَنَاهِلِي فَيُعْطِكَ مِنْ عَيْنِ وَعَيْنِ تُنَوَّرُ اور اگر تو خدا کا پانی حاصل کرنا چاہتا ہے تو میرے گھاٹوں کا قصد کر وہ تجھے ایک چشمہ دے گا اور ایسی نگاہ جومنور کی جائے گی۔وَ أَغْلَظُ حُجُبٍ مَا تُرَاكَ عَلَى الْهُدَى تَعَالَ عَلى قِدَمِ الضَّلَالِ فَتُزْهَرُ اور جو کچھ تجھے دکھایا جارہا ہے وہ ہدایت پر سخت گاڑھے پردے ہیں۔تو اپنی قدیم گمراہی کے باوجود آجا تو تو روشنی دیا جائیگا۔