القصائد الاحمدیہ — Page 365
۳۶۵ يَفِرُّونَ مِنِّى وَالظُّنُونُ تَعَفَّنَتْ وَمَا إِنْ أَرَى أَهْلَ النُّهَى يَسْتَغْفِرُ مجھ سے وہ لوگ بھاگتے ہیں اور انکے طن سڑ گئے اور میں عقلمند کو نہیں دیکھتا جو مجھ سے نفرت کرے۔وَأُوْذِيْتُ مِنْ عُمُيِ وَلَكِنْ كَمِثْلِهِمْ تَعَامَى عِنَادًا مَنْ رَأَيْنَاهُ يَنْظُرُ اور میں نے اندھوں سے دکھ اٹھایا مگر ان کی طرح وہ شخص بھی بناوٹ سے اندھا ہو گیا جس کو ہم جانتے ہیں کہ سو جا کھا ہے۔تَرَى الَّا رُضَ وَالْأَمْوَالَ مَبْلَغَ هَمِّهِمْ وَزَرُعًا وَ دِينُ اللَّهِ نَبْتٌ مُشَرْشَرُ تو دیکھے گا کہ انکی انتہائی مراد زمین اور مال اور کھیتی ہے اور خدا کا دین اس بوٹی کی طرح ہو گیا ہے جس کو او پر سے مویشی کھالیں۔وَتَدْرِى الْيَهُودَ وَمَا رَأَوْا فِي مَالِهِمْ كَذَالِكَ فِيْهِمْ سُنَّةٌ لَا تُغَيَّرُ اور تو یہود کو جانتا ہے اور یہ کہ ان کا کیا حال ہوا۔اسی طرح اس قوم میں خدا کی سنت ہے جو بدلی نہیں جائے گی۔ارى كُلَّ يَوْمٍ فِى الْفُجُوْرِ زِيَادَةَ يَقِلُّ صَلَاحُ النَّاسِ وَالْفِسْقُ يَكْثُرُ میں ہر ایک روز بدکاریوں میں زیادتی دیکھتا ہوں صلاحیت کم ہے اور فسق بڑھتا جاتا ہے۔اَرَى كُلَّهُمْ مُسْتَأْنِسِيْنَ بِظُلُمَةٍ وَفِسْقٍ وَعَنْ دَارِ الْعَفَافِ تَقَبَّرُوا میں ان کو دیکھتا ہوں کہ ظلمت کے ساتھ مانوس ہو گئے ہیں اور فسق کے ساتھ مانوس ہیں اور عفت سے دور ہورہے ہیں۔شَعَرُتْ لَهُمْ لَمَّا رَأَيْتُ مَزِيَّةٌ لَهُمْ فِي ضَلَالٍ وَاعْتِسَافٍ تَخَيَّرُوا میں نے ان کیلئے نظم میں یہ باتیں لکھیں جبکہ میں نے ان میں گمراہی اور حد سے بڑھنے میں زیادتی دیکھی۔يُرِيدُونَ أَنْ أَعْفى وَأَفْنَى وَابْتَرُ وَمَا هُوَ إِلا هَـرُّ كَلْبٍ فَيُهْطَرُ چاہتے ہیں کہ میں مٹادیا جاؤں اور فنا کیا جاؤں اور کاٹ دیا جاؤں مگر یہ صرف ایک گتے کی آواز ہے جو آخر ہلاک کیا جاتا ہے۔وَمَنْ كَانَ نَجُمًا كَيْفَ يَخْفى بَرِيقُهُ وَمَنْ صَارَ بَدْرًا لَا مَحَالَةَ يَبْهَرُ اور جوستارہ ہو اس کی روشنی کیونکر چھپ سکے اور جو بدر بن گیا وہ غالب آ جائے گا۔وَإِنِّي بِبُرْهَانٍ قَوِيٌّ دَعَوْتُهُمْ وَإِنِّى مِنَ الرَّحْمَنِ حَكَمٌ مُغَدِّمِرُ اور میں نے ایک قومی حجت کے ساتھ ان کو بلایا ہے اور میں خدا کی طرف سے اختلاف کا فیصلہ کر نیوالا آیا ہوں۔