القصائد الاحمدیہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 366 of 390

القصائد الاحمدیہ — Page 366

۳۶۶ وَقَدْ جِئْتُ فِي بَدْرِ الْمِنِيْنَ لِيَعْلَمُوا كَمَالِى وَنُوْرِى ثُمَّ هُم لَمْ يَبْصُرُوا اور میں ان کے پاس چودھویں صدی میں آیا جو صدیوں کی بدر ہے تا کہ وہ میرا کمال اور میرا نور جان لیں۔پھر وہ نہیں دیکھتے۔ا لَا لَيْتَ شِعْرِى هَلْ رَأَوُا مِنْ تَجَمُّسٍ مِنَ الْكِذْبِ فِي أَمْرِي فَكَيْفَ تَصَوَّرُوا کاش ! انہیں سمجھ ہوتی۔کیا انہوں نے تجسس کے بعد میرے کام میں کچھ جھوٹ ثابت کیا۔پس کیونکر تصور کر لیا۔وَإِنَّ الْوَرَى مِنْ كُلِّ فَجٍّ يَجِينُنِى وَيَسْعَى إِلَيْنَا كُلُّ مَنْ كَانَ يُبْصِرُ اور مخلوق ہر ایک راہ سے میرے پاس آ رہی ہے اور ہر ایک دیکھنے والا میری طرف دورڑ رہا ہے وَكَمْ مِّنْ عِبَادِ أَثَرُونِي بِصِدْقِهِمْ عَلَى النَّفْسِ حَتَّى خُوِّفُوا ثُمَّ دُمِّرُوا بہت سے بندے ایسے ہیں جنہوں نے اپنی جان پر مجھ کو اختیار کر لیا یہاں تک کہ ڈرائے گئے پھر قتل کئے گئے۔وَمِنْ حِزْبِنَا عَبْدُ اللَّطِيفِ فَإِنَّهُ أَرَى نُورَ صِدْقٍ مِنْهُ خَلْقٌ تَهَكَّرُوا اور ہمارے گروہ میں سے مولوی عبداللطیف ہیں کیونکہ اس نے اپنے صدق کا نور ایسا کھلایا کہ اس کے صدق سے لوگ حیران ہو گئے۔جَزَى اللهُ عَنَّا دَائِمًا ذَلِكَ الْفَتَى قَضَى نَحْبَهُ لِلَّهِ فَاذْكُرُ وَفَكِّر خدا ہم سے اس جو ان کو بدلہ دے وہ اپنی جان خدا کی راہ میں دے چکا۔پس سوچ اور فکر کر۔عِبَادٌ يَكُونُ كَمُبُسِرَاتٍ وُجُودُهُمْ إِذَامَا آتَوُا فَالْغَيْتُ يَأْتِي وَيَمْطُرُ یہ وہ بندے ہیں کہ مون سون ہوا کی طرح ان کا وجود ہوتا ہے جب آتے ہیں پس ساتھ ہی بارش رحمت کی آتی ہے۔اَتَعْلَمُ أَبْدَالًا سِوَاهُمْ فَإِنَّهُمْ رُمُوا بِالْحِجَارَةِ فَاسْتَقَامُوا وَأَجْمَرُوا کیا تو انکے سوا کوئی اور لوگ ابدال جانتا ہے کیونکہ وہ لوگ وہ لوگ ہیں جن پر پھر چلائے گئے پس انہوں نے استقامت اختیار کی اور ان کی جمعیت باطنی بحال رہی۔تَجَلَّى عَلَيْهِمْ رَبُّهُمْ رَبُّ مَا بَدَا فَفَرُّوا إِلَى النُّورِ الْقَدِيمِ وَابْدَرُوا ان پر ان کا خدا متجلی ہوا جو تمام مخلوقات کا خدا ہے پس وہ نور قدیم کی طرف جلدی سے بھاگے۔تَرَاهُمْ تَفِيضُ دُمُوعُهُمْ مِنْ صَبَابَةٍ وَفِي الْقَلْبِ نِيرَانٌ وَّ رَأْسٌ مَغَبَّرُ تو دیکھے گا انکو کہ انکے آنسو جاری ہیں غلبہ محبت الہی سے اور دل میں طرح طرح کی آگ ہے اور سر پر غبار ہے۔