القصائد الاحمدیہ — Page 332
۳۳۲ لَنَا جَنَّةٌ سُبُلُ الْهُدَى اَزْهَارُهَا نَسِيمُ الصَّبَا مَن شَأْنِهَا تَتَحَيَّرُ ہمارے لئے ایک بہشت ہے کہ ہدایت کی راہیں اس کے پھول ہیں۔اور نسیم صبا اس کی شان سے حیران ہو رہی ہے۔تَكَدَّرَ مَاءُ السَّابِقِينَ وَعَيْنُنَا إِلَى آخِرِ الأَيَّامِ لَا تَتَكَدَّرُ پہلوں کا پانی مکڈ رہو گیا۔اور ہمارا پانی اخیر زمانہ تک مکدرنہیں ہوگا۔رَأَيْنَا وَأَنْتُمْ تَذْكُرُونَ رُوَاتَكُمْ وَهَلْ مِنْ نُّقُولٍ عِنْدَ عَيْنٍ تُبَصَّرُ ہم نے دیکھ لیا اور تم اپنے راویوں کا ذکر کرتے ہو۔اور کیا قصے دیکھنے کے مقابل پر کچھ چیز ہیں؟ وَ شَانَ مَابَيْنِي وَبَيْنَ حُسَيْنِكُمْ فَإِنِّي أُويَّدُ كُلَّ أَن وَّ انْصَرُ اور مجھ میں اور تمہارے حسین میں بہت فرق ہے۔کیونکہ مجھے تو ہر ایک وقت خدا کی تائید اور مد دل رہی ہے۔وَأَمَّا حُسَيْنٌ فَاذْكُرُوا دَشْتَ كَرْبَلَا إِلى هَذِهِ الْأَيَّامِ تَبْكُونَ فَانظُرُوا مگر حسین، پس تم دشت کربلا کو یاد کر لو۔اب تک تم روتے ہو۔پس سوچ لو۔وَ إِنِّى بِفَضْلِ اللَّهِ فِي حُجْرِ خَالِقِي أَرَبَّى وَ أَعْصَمُ مِنْ لِيَامٍ تَنَمَّـرُوا اور میں خدا کے فضل سے اس کے کنار عاطفت میں پرورش پارہاہوں اور ہمیشہ لیموں کے حملہ سے جو پلنگ صورت ہیں بچایا جا تا ہوں۔وَإِنْ يَأْتِنِي الْأَعْدَاءُ بِالسَّيْفِ وَالْقَنَا فَوَاللَّهِ إِنِّي أَحْفَظَنَّ وَأَظْفَرُ اور اگر دشمن تلواروں اور نیزوں کے ساتھ میرے پاس آویں۔پس بخدا میں بچایا جاؤں گا اور مجھے فتح ملے گی۔وَإِنْ يَلْقَنِى خَصْمِي بِنَارٍ مُّذِيبَةٍ تَجِدْنِي سَلِيمًا وَّ الْعَدُوُّ يُدَمَّرُ اور اگر میرا دشمن ایک گداز کرنے والی آگ میں مجھے ڈال دے۔تو مجھے سلامت پائے گا اور دشمن ہلاک ہو گا۔وَ اَوْعَدَنِي قَوْمٌ لِّقَتْلِى مِنَ الْعِدَا فَادْرَكَهُمْ قَهُرُ الْمَلِيْكِ وَحُسِّرُوا اور بعض دشمنوں نے مجھے قتل کرنے کے لئے وعدہ کیا۔پس خدا کے قہر نے ان کو پکڑ لیا اور وہ زیاں کا ر ہو گئے۔كَذَالِكَ تَبْغِى قَهُرَ رَبٍ مُّحَاسِبٍ وَمَا إِنْ أَرَى فِيْكَ الْكَلَامَ يُؤكِّرُ اسی طرح تو بھی خدائی حساب لینے والے سے قہر طلب کر رہا ہے۔اور میں نہیں دیکھتا کہ تجھ میں کلام اثر کرے۔