القصائد الاحمدیہ — Page 326
۳۲۶ وَ قَدْ ذَابَ قَلْبِي مِنْ مَّصَائِبِ دِيْنِنَا وَأَعْلَمُ مَالَا يَعْلَمُونَ وَأُبْصِرُ اور میرادل دینی مصیبتوں سے گداز ہو گیا ہے۔اور مجھے وہ باتیں معلوم ہیں جو انہیں معلوم نہیں۔وَبَنِّى وَحُزْنِي قَدْ تَجَاوَزَ حَدَّهُ وَلَوْلَا مِنَ الرَّحْمَنِ فَضْلٌ أَتَبَّرُ اور میر اغم اور حزن حد سے بڑھ گیا ہے۔اور اگر خدا کا فضل نہ ہوتا تو میں ہلاک ہو جاتا۔وَعِنْدِي دُمُوعٌ قَدْ طَلَعْنَ الْمَاقِيَا وَعِنْدِي صُرَاحٌ لَّايَرَاهُ الْمُكَفِّرُ اور میرے پاس وہ آنسو ہیں جو گوشہ آنکھ کے اوپر چڑھ رہے ہیں۔اور میرے پاس وہ آہ ہے جو کافر کہنے والا اس کو نہیں دیکھتا۔وَلِى دَعَوَاتٌ صَاعِدَاتُ إِلَى السَّمَا وَلِيْ كَلِمَاتٌ فِي الصَّلَايَةِ تَقْعَرُ اور میری وہ دعائیں ہیں جو آسمان پر چڑھ رہی ہیں۔اور میری وہ باتیں ہیں جو پتھر میں دھنس جاتی ہیں۔وَ أُعْطِيتُ تَأْثِيرًا مِّنَ اللهِ خَالِقِي وَتَأْوِى إِلى قَوْلِى قُلُوبٌ تُطَهَّرُ اور میں خدا سے جو میرا پیدا کرنے والا ہے ایک تاثیر دیا گیا ہوں۔اور میری طرف پاک دل میل کرتے ہیں۔وَ إِنَّ جَنَانِي جَاذِبٌ بِصِفَاتِهِ وَإِنَّ بَيَانِي فِي الصُّحُورِ يُؤَكِّرُ اور میرا دل اپنے صفات کے ساتھ کشش کر رہا ہے۔اور میرابیان پتھروں میں تاخیر کرتا ہے۔حَفَرْتُ جِبَالَ النَّفْسِ مِنْ قُوَّةِ الْعُلَى فَصَارَ فُؤَادِي مِثْلَ نَهْرٍ تُفَجَّرُ میں نے نفس کے پہاڑوں کو آسمانی طاقت سے کھود دیا۔پس میرا دل اس نہر کی طرح ہو گیا جو جاری کی جاتی ہے۔وَ أَعْطِيتُ مِنْ خَلْقٍ جَدِيدٍ مِّنَ الْهُدَى فَكُلُّ بَيَانِ فِي الْقُلُوبِ أَصَوِّرُ اور مجھے ایک نئی پیدائش ہدایت کی دی گئی۔پس میں ہر ایک بیان دلوں میں نقش کر دیتا ہوں۔فَرِيقٌ مِّنَ الْأَحْرَارِ لَا يُنْكِرُونَنِي وَحِزْبٌ مِّنَ الْأَشْرَارِ آذَوْا وَ اَنْكَرُوا ایک گروہ منصف مزاجوں کا مجھ سے انکار نہیں کرتا۔اور ایک گروہ شریروں کا دُکھ دے رہے ہیں اور انکار کرتے ہیں۔وَقَدْ زَاحَمُوا فِي كُلِّ اَمْرِاَرَدْتُهُ فَأَيَّدَنِي رَبِّي فَفَرُّوا وَ أَدْبَرُوا اور ہر ایک امر جس کا میں نے ارادہ کیا اس کی انہوں نے مزاحمت کی۔پس خدا نے میری مدد کی۔پس بھاگ گئے اور منہ پھیر لیا۔