القصائد الاحمدیہ — Page 296
۲۹۶ وَكَمْ مِّنْ عَدُوٌّ بَعْدَ مَا أَكْمَلَ الْأَذَى أَتَانِي فَلَمُ أَصْعَرُ وَمَا كُنتُ أَصْعَرُ اور بہت سے دشمن ہیں جو دکھ کو کمال تک پہنچا دینے کے بعد میرے پاس آئے تو نہ میں نے بے رخی برتی اور نہ ہی کبھی بے رخی میرا شیوہ تھا۔أَرَى الظُّلُمَ يَبْقَى فِي الْخَرَاطِيمِ وَسُمُهُ وَأَمَّا عَلَامَاتُ الْأَذَى فَتُغَيَّرُ میں دیکھتا ہوں کہ ظلم کا نشان ناکوں پر باقی رہ جاتا ہے لیکن تکلیف اٹھانے کی علامات سو وہ تو بدل جایا کرتی ہیں۔وَ وَاللَّهِ إِنِّي قَدْتَبِعْتُ مُحَمَّدًا وَفِي كُلِّ أَن مِّنْ سَنَاهُ أَنَوَّرُ اور خدا کی قسم! میں نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کی ہے اور ہر لحظہ میں انہی کی روشنی سے منورکیا جاتا ہوں۔عَجِبْتُ لِأَعْمَى لَا يُدَاوِى عُيُونَهُ وَمِنَّا بِجَوْرِ الْجَهْلِ يَلْوِى وَيَسْخَرُ مجھے اس اندھے پر تعجب ہے جو اپنی آنکھوں کا علاج نہیں کرتا اور جہالت سے پیدا شدہ ظلم کی وجہ سے وہ ہم سے جھگڑتا اورٹھٹھا کرتا ہے۔اتَنُسَى نَجَاسَاتٍ رَضِيْتَ بِأَكْلِهَا وَتَهُمِزُ بُهْتَانًا بَرِيَّا وَتَذْكُرُ کیا تو ان نجاستوں کو بھول رہا ہے جن کے کھانے کو تو پسند کر چکا ہے اور تو ایک بے گناہ شخص پر بہتان باندھتا ہے اور اس کا ذکر کرتارہتا ہے۔إِذَا قَلَّ عِلْمُ الْمَرْءِ قَلَّ اتِّقَاءُهُ فَيَسْعَى إِلى طُرُقِ الشَّقَا وَ يُزَوِّرُ جب انسان کا علم کم ہو جاتا ہے تو اس کا تقولی بھی کم ہو جاتا ہے۔سو وہ بدبختی کے راستوں پر دوڑتا اور فریب سے کام لیتا ہے۔وَمَا أَنَا مِمَّنْ يَّمْنَعُ السَّيْفُ قَصْدَهُ فَكَيْفَ يُخَوِّفُنِي بِشَتُم مُكَفِّرُ اور میں ان لوگوں سے نہیں ہوں کہ تلوار ان کے ارادے کو روک سکے۔سو ایک مکفر مجھے گالیوں سے کیسے ڈرا سکتا ہے۔لَنَا كُلَّ يَوْمٍ نُّصْرَةٌ بَعْدَ نُصْرَةٍ فَمُتْ أَيُّهَا النَّارِى بِنَارٍ تُسَجِّرُ ہمیں ہر روز نصرت پر نصرت مل رہی ہے۔سواے حسد کی آگ میں جلنے والے! اس آگ کے ذریعہ ہلاک ہو جا جسے تو خودہی بھڑ کا رہا ہے۔وُعِدْنَامِنَ الرَّحْمَنِ عِزَّا وَّ سُؤدَدًا فَقُمْ وَامْحُ هَذَا النَّقْشَ إِنْ كُنْتَ تَقْدِرُ ہمیں خدائے رحمان کی طرف سے عزت اور سرداری کا وعدہ دیا گیا ہے۔ساٹھ اگر تو قدرت رکھتا ہے تو اس نقش کو مٹادے۔أَلَا إِنَّمَا الْأَيَّامُ رَجَعَتْ إِلَى الْهُدَى هَنِياً لَّكُمْ بَعْشِيَ فَبَشُوا وَأَبْشِرُوا سن لو! زمانہ ہدایت کی طرف لوٹ پڑا ہے۔تمہارے لئے میری بعثت مبارک ہو۔پس خوش ہو جاؤ اور خوشی مناؤ۔