القصائد الاحمدیہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 18 of 390

القصائد الاحمدیہ — Page 18

۱۸ تَذَكَّرُ يَا أَخِي يَوْمَ السَّنَادِي وَتُبْ قَبْلَ الرَّحِيلِ إِلَى الْمَعَادِ اے میرے بھائی ! حشر کے دن کو یاد کر اور آخرت کی طرف کوچ سے پہلے تو بہ کرلے۔فَأَخْرِجُ كُلَّ حِقْدِكَ مِنْ جَنَانٍ وَزَتِ النَّفْسَ مِنْ سَمِّ الْعِنَـادِ اپنے ہر کینے کو دل سے نکال ڈال اور پاک کر نفس کو دشمنی کے زہر سے۔وَ خَفْ قَهُرَ الْمُهَيْمِنِ عِنْدَ ذَنْبٍ وَقِفُ ثُمَّ انْتَهِجُ سُبُلَ الرَّشَادِ اور نگران خدا کے قہر سے گناہ کرنے کے وقت ڈر اور ( گناہ سے ) رُک۔پھر ہدایت کے راستوں پر چل۔وَأُقْسِمُ أَنِّنِي يَا ابْنَ الْكِرَامِ لَقَدْ أُرْسِلْتُ مِنْ رَّبِّ الْعِبَادِ اور اسے شریفوں کی اولاد! میں قسم کھاتا ہوں کہ میں یقیناً بندوں کے رب کی طرف سے بھیجا گیا ہوں۔وَقَدْ أُعْطِيتُ عِلْمًا بَعْدَعِلْمٍ وَكَأْسًا بَعْدَ كَأْسٍ مِنْ جَوَادِى اور میں علم پر علم دیا گیا ہوں اور پیالہ پر پیالہ دیا گیا ہوں اپنے بھی خدا کی طرف سے۔وَحِبّى كُلَّ حِينٍ يَجْتَينِى وَيُدْنِينِي وَيُعْطِينِي مُرَادِى اور میرا محبوب ہر وقت مجھے برگزیدہ کرتا ہے اور اپنے قریب کرتا اور میری مراد مجھے دیتا ہے۔فَمَا أَشقى بلَعُن اللَّاعِنِينَا وَصِدْقِيَ سَوْفَ يُذْكَرُ فِي الْبِلَادِ پس لعنت کرنے والوں کی لعنت سے میں بد بخت نہیں ہو سکتا اور میری سچائی کا ضرور ملکوں میں ذکر کیا جائے گا۔وَكَأْسٍ قَدْ شَرِبْنَا فِي وِهَادٍ وَأُخْرَى نَشْرَبَـنُ فَوْقَ الْمَصَادِ اور بہت سے پیالے تو ہم نے پست زمین میں بیٹے ہیں اور ایک دوسرا پیالہ ہم پہاڑ کی چوٹی پر پئیں گے۔وَلَسْتُ أَخَافُ مِنْ مَوْتِيَ وَقَتْلِى إِذَا مَـاكَـــانَ مَوْتِي فِي الْجِهَادِ میں اپنی موت اور قتل سے نہیں ڈرتا جب کہ میری موت جہاد میں ہو۔