القصائد الاحمدیہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 253 of 390

القصائد الاحمدیہ — Page 253

۲۵۳ الْحَقُّ لَا يُصْلَى بِنَارِ خَدِيعَةٍ أَنَّى مِنَ الْخُفَّاشِ خَسْرُ ذُكَـاءِ حق کو مکر و فریب کی آگ سے جلایا نہیں جاسکتا۔چمگاڈر سے آفتاب کو نقصان کیسے پہنچ سکتا ہے؟ إِنِّي أَرَاكَ تَمِيسُ بِالْخُيَلَاءِ أَنَسِيتَ يَوْمَ الطَّعْنَةِ النَّجَلَاءِ میں دیکھتا ہوں کہ تو تکبر سے مٹک مٹک کر چل رہا ہے کیا تو نے فراخ زخم کے لگنے کے دن کو بھلا دیا ہے؟ لَا تَتَّبِعُ أَهْوَاءَ نَفْسِكَ شَقْوَةً يُلْقِيكَ حُبُّ النَّفْسِ فِي الْخَوْقَاءِ تو بد بختی سے اپنے نفس کی خواہشات کی پیروی نہ کر نفس کی محبت تجھے کنوئیں میں ڈال دے گی۔فَرَسٌ خَبِيتٌ خَفْ ذُرى صَهَوَاتِهِ خَفْ اَنْ تُزِلَّكَ عَدْوُ ذِي عُدَوَاءِ نفس ایک خبیث گھوڑا ہے اس کی پشت پر سوار ہونے سے ڈر۔تو اس بات سے ڈر کہ تجھے ناہموار دوڑنے والے کی دوڑ گرانہ دے۔اِنَّ السُّمُوْمَ لَشَرُّمَا فِي الْعَالَمِ وَمِنَ السُّمُومِ عَدَاوَةُ الصُّلَحَاءِ بے شک تمام عالم میں بدترین چیز زہر ہے اور صالحین کی عداوت بھی زہروں میں سے ایک زہر ہے۔ادَيْتَنِي حُبُنًا فَلَسْتُ بِصَادِقِ إِن لَّمْ تَمُتُ بِالْخِزْيِ يَابْنَ بِغَاءِ تو نے خباثت سے مجھے ایذا دی ہے پس اے سرکش! اگر تو رسوائی سے نہ مرا تو میں سچا نہیں۔اللَّهُ يُخْزِي حِزْبَكُمْ وَيُعِزُّنِ حَتَّى يَجِيءَ النَّاسُ تَحْتَ لِوَائِي اللہ تمہارے گروہ کو رسوا کرے گا اور مجھے عزت دے گا یہاں تک کہ سب لوگ میرے جھنڈے تلے آجائیں گے۔يَارَبَّنَا افْتَحُ بَيْنَنَا بِكَرَامَةٍ يَامَنْ يَّرَى قَلْبِي وَلُبَّ لِحَائِي اے ہمارے رب ! ہمارے درمیان از راہ کرم فیصلہ فرمادے۔اے وہ ذات جو میرے دل اور مغز پوست کو ( یعنی اندرونے کو ) جانتی ہے۔يَا مَنْ أَرَى أَبْوَابَه مَفْتُوحَةً لِلسَّائِلِينَ فَلَا تَرُدَّ دُعَائِي اے وہ ذات جس کے دروازے میں سوالیوں کے لئے کھلے پاتا ہوں۔پس میری دعا کورڈ نہ فرما۔آمین انجام آتھم روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۲۶۶ تا ۲۸۲)