القصائد الاحمدیہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page ii of 390

القصائد الاحمدیہ — Page ii

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ پیش لفظ بانی جماعت احمدیہ حضرت مرزا غلام احمد قادیانی مسیح موعود و مہدی معہود علیہ السلام کے منظوم عربی کلام کا زیر نظر مجموعہ اُن قصائد پر مشتمل ہے جو حضور نے اپنی اُردو اور عربی تصانیف میں جابجا مناسب مقامات پر رقم فرمائے ہیں۔ان قصائد کے معانی کی گہرائی اور وسعت صحیح ادراک تو تب ہوتا ہے جب انہیں حضور کی اصل تصانیف میں ان کے سیاق و سباق، حواشی اور وضاحتوں کے ساتھ مطالعہ کیا جائے تاہم ان متفرق قصائد کو مجموعہ کی شکل میں شائع کرنے کی اپنی افادیت ہے اور اس کے ساتھ اُردو ترجمہ عربی سے ناواقف قارئین کیلئے ان عظیم روحانی مضامین سے متعارف کرانے کا ایک ذریعہ ہوگا جو ان عربی اشعار میں مکنون ہیں۔حضور کے عربی قصائد کا اصل موضوع اور محور رسول عربی حضرت محمد مصطفے احمد مجتبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات ستودہ صفات سے اپنی بے لوث محبت اور بے مثل عشق کا اظہار ہے اور ان قصائد کا ایک ایک شعر اس الزام کا ناقابل تردید ثبوت ہے کہ نعوذ باللہ آپ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مقابل پر کسی منصب کا دعوی کیا ہے۔اس کے بعد آپ کے قصائد میں مناجات اور حمد باری تعالیٰ کے علاوہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب اور ان کی بے نظیر اطاعت و قربانی دین اسلام اور امت مرحومہ پر موجودہ زمانہ میں آنے والے مصائب کا بیان اور ان کے ازالہ کے لئے خدا تعالیٰ کے حضور دردمندانہ دعائیں اپنے من جانب اللہ ہونے پر غیر متزلزل یقین اور مخالفین و معاندین سے مبارزت طلبی خاص موضوع ہیں۔حضور کا یہ کلام فصاحت و بلاغت پاکیزگی افکار شکستہ بیانی اور خالص عربی اسلوب کے لحاظ سے ایک بے مثل شاہکار ہے اور اسلامی عربی لڑ پچر میں ایک گراں قدر اضافہ۔آپ نے قدیم عربی ادب میں