القصائد الاحمدیہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 6 of 390

القصائد الاحمدیہ — Page 6

فَاق الْوَرى بِكَمَالِهِ وَجَمَالِهِ وَجَلَالِهِ وَ جَنَانِهِ الرَّيَّان آپ ساری خلقت سے اپنے کمال اور اپنے جمال اور اپنے جلال اور اپنے شاداب دل کے ساتھ فوقیت لے گئے ہیں۔لَا شَكٍّ أَنَّ مُحَمَّدًا خَيْرُ الْوَرى رَيْقُ الْكِرَامِ وَنُخْبَةُ الْأَعْيَانِ بے شک محمد صلی اللہ علیہ وسلم خیر الورای معززین میں سے برگزیدہ اور سرداروں میں سے منتخب وجود ہیں۔تَمَّتْ عَلَيْهِ صِفَاتُ كُلّ مَزيَّةٍ خُتِمَتْ بِهِ نَعْمَاءُ كُلّ زَمَانِ ہر قسم کی فضیلت کی صفات آپ پر کمال کو پہنچ گئیں اور ہر زمانہ کی نعمتیں آپ پر ختم ہو گئیں ہیں۔وَاللَّهِ إِنَّ مُحَمَّدًا كَرِدَافَةٍ وَبِهِ الْوُصُولُ بِسُدَّةِ السُّلْطَانِ بخدا! بے شک محمدصلی اللہ علیہ وسلم ( خدا کے ) نائب کے طور پر ہیں اور آپ ہی کے ذریعہ دربار شاہی میں رسائی ہوسکتی ہے۔هُوَ فَخْرُ كُلِّ مُطَهَّرٍ وَّ مُقَدَّسِ وَبِهِ يُبَاهِي الْعَسْكَرُ الرُّوحَانِـي آپ ہر ایک مطہر اور مقدس کا فخر ہیں اور روحانی لشکر آپ پر ہی ناز کرتا ہے۔هُوَ خَيْرُ كُلّ مُقَرَّبٍ مُّتَقَدَّمٍ وَالْفَضْلُ بِالْخَيْرَاتِ لَا بِزَمَانٍ آپ ہر مغرب اور ( راہ سلوک میں ) آگے بڑھنے والے سے افضل ہیں اور فضیلت کار ہائے خیر پر موقوف ہے نہ کہ زمانہ پر۔وَالطَّلُّ قَدْ يَبْدُو أَمَامَ الْوَابِلِ فَالطَّلُّ طَلٌّ لَيْسَ كَالتَّهْتَانِ اور ہلکا مینہ ( یعنی پھوار ) کبھی موسلا دھار بارش سے پہلے ہوتا ہے۔ہلکا مینہ مہلک امیہ ہی ہے موسلا دھار بارش کی طرح نہیں بَطَلٌ رَّحِيدٌ لَا تَطِيشُ سِهَامُهُ ذُو مُصْمِيَاتٍ مُوبِقُ الشَّيْطَان آپ یگانہ پہلوان ہیں جس کے تیر خطا نہیں جاتے۔آپ ٹھیک نشانے پر لگنے والے تیروں کے مالک ( اور ) شیطان کو ہلاک کرنے والے ہیں۔هُوَ جَنَّةٌ إِنّى أَرى أَثْمَارَةَ وَقُطُوفَهُ قَدْ ذُلِلَتْ لِجَنَانِي آپ ایک باغ ہیں۔بے شک میں دیکھتا ہوں کہ اس کے پھل اور اس کے خوشے میرے دل کیلئے جھکادیئے گئے ہیں۔