القصائد الاحمدیہ — Page 145
۱۴۵ ۱۶ أَلْقَصِيدَةُ الْفِرَيْدَةُ الَّتِى يَهُدُّ الْأَحْقَافَ وَيُزِيلُ غَيْنَ الْعَيْنِ وَيَأْخُذُ الصَّادَّ وَلَوْ عَلَا الْقَافُ قصیدہ نادرہ جوریت کے تو دوں کو ویران کرتا ہے اور آنکھ کی تاریکی کو دور کرتا ہے اور منہ پھیر نے والے کو پکڑ لیتا ہے اگر چہ کوہ قاف پر چڑھ جائے۔تَرَكْتُمُ أَيُّهَا النُّوكَى طَرِيقَ الرُّشْدِ تَزْوِيرَا اے نادانو ! تم نے رُشد کا طریق محض دروغ آرائی کی جہت سے چھوڑ دیا عَلى عِيسَى افْتَرَيْتُم مِّنْ ضَلَالَتِكُمْ دَقَارِيرَا اور عیسیٰ علیہ السلام پر تم نے اپنی گمراہی سے کئی جھوٹ باندھے فَقُلْتُمْ إِنَّهُ الْمُخْتَارُ احْيَاء وَتَدْمِيرَا پس تم نے کہا کہ وہی مارنے اور زندہ کرنے کا مختار ہے هُوَ اللهُ الَّذِى قَدْ قَدَّرَ الْأَشْيَاءَ تَقْدِيرًا وہی خدا ہے جس نے تمام چیزوں کی تقدیر میں مقرر کیں