القصائد الاحمدیہ — Page 111
وَلِلْكُفْرِ ثَارٌ وَّ لِلدِّينِ مِثْلُهَا فَقُومُوا لِتَفْتِيُشِ الْعَلَامَاتِ وَ انْظُرُوا اور کفر کی بھی کچھ علامات ہیں اور اسی طرح دین کی بھی۔پس کھڑے ہو جاؤان علامتوں کی تلاش کے لئے اور غور کرو۔اَ تَحْسَبُ أَنَّ اللَّهَ يُخْلِفُ وَعْدَهُ اَتَنْسَى الْمَوَاعِيدَ الَّتِي هِيَ أَظْهَرُ کیا تو خیال کرتا ہے کہ اللہ اپنے وعدہ کے خلاف کرے گا ؟ کیا تو ان عذاب کی خبروں کو بھول رہا ہے جو کہ بہت ہی واضح ہیں۔وَ يَأْتِيكَ وَعْدُ اللهِ مِنْ حَيْثُ لَا تَرَى فَتَعْرِفُهُ عَيْنٌ تَحِدُّ وَ تُبْصِرُ اور تیرے پاس اللہ کا وعدہ آ جائے گا اس طرف سے جسے تو نہیں جانتا۔سواس کو تیز نگاہ پہچان لے گی اور دیکھ لے گی۔وَقَدْ عَلِمَ الْأَعْدَاءُ انِى مُؤَيَّدٌ وَلَكِنَّهُمْ مِّنْ حِقْدِهِمْ قَدْ اَنْكَرُوا اور دشمنوں نے جان لیا ہے کہ میں تائید یافتہ ہوں لیکن انہوں نے اپنے کینے کی وجہ سے انکار کر دیا ہے۔وَلَا أَيُّهَا الْإِخْوَانُ بَشُوا وَأَبْشِرُوا هَنِيًّا لَكُمْ عِيدٌ جَدِيدٌ أَكْبَرُ اے بھائیو! خوش ہو جاؤ اور خوشی مناؤ۔مبارک ہو تمہارے لئے بہت بڑی نئی عید ہے۔وَ لَيْسَ لِعَضْبِ الْحَقِّ فِى الدَّهْرِ كَاسِرٌ وَمَا يَصْنَعُوْنَ مِنَ الْحَدِيدِ فَيُكْسَرُ اور حق کی تلوار کوزمانہ میں کوئی توڑنے والا نہیں اور جو کچھ وہ لوہے سے بنا رہے ہیں وہ تو ڑ دیا جائے گا۔وَهَلْ جَائِزٌ سَبُّ الْمُؤَيَّدِ بَعْدَمَا اَتَتْ آيَةُ الْمَوْلَى وَ ظَهَرَ الْمُضْمَرُ کیا ( خدا کے تائید یافتہ کو گالی دینا جائز ہے بعد اس کے کہ مولی کا نشان آچکا ہو اور مخفی بات ظاہر ہو چکی ہو۔وَ فِي يَدِرَبَى كُلُّ عِزَوَسُوْدَدٍ وَعَزِيزُهُ مِنْ كَيْدِكُمْ لَا يُحَقَّرُ اور میرے رب کے ہاتھ میں ہی ہر عزت اور سردائی ہے اور جو اس کا پیارا ہے وہ تمہاری تدبیروں سے حقیر نہیں ہوسکتا۔فَمَنْ ذَا يُعَادِينِي وَرَبِّى يُحِبُّنِي وَمَنْ ذَا يُرَادِينِي وَ رَبِّي مُعَزِّرُ پس کون ہے جو مجھ سے عداوت رکھے جب کہ میرا رب مجھ سے محبت کر رہا ہے اور کون ہےجو مجھ پر پھر پھینکے جب کہ میرا رب میرا مددگار ہے۔لَنَا كُلَّ يَوْمٍ نُصْرَةٌ بَعْدَ نُصْرَةٍ وَيَأْتِي الْحَبِيبُ مَقَامَنَا وَ يُبَشِّرُ ہمیں ہر روز نصرت کے بعد نصرت مل رہی ہے اور ہمارا حبیب ہمارے پاس آتا ہے اور بشارت دیتا ہے۔