القصائد الاحمدیہ — Page 106
1+7 وَكُلُّ سَعِيدِ يَّعْرِقُ الْحَقَّ قَلْبُهُ وَأَمَّا الشَّقِيُّ فَيَعْلَمَنُ حِيْنَ يَخْسَرُ اور ہر ایک سعید کا دل حق پہچان لیتا ہے اور جو بد بخت ہے سو وہ اس وقت جانے گا جب وہ خسارے میں پڑے گا۔وَإِنِّي تَرَكْتُ النَّفْسَ وَالْخَلْقَ وَالْهَوَى فَلَا السَّبُّ يُؤْذِينِي وَلَا الْمَدْحُ يُبْطِرُ اور بے شک میں نے نفس کو مخلوق کو اور خواہشات کو چھوڑ دیا ہے سواب نہ گالی مجھے تکلیف دیتی ہے اور نہ مدح مجھے فخر دلاتی ہے۔وَكَمْ مِنْ عَدُةٍ بَعْدَ مَا أَكْمَلَ الأذى أَتَانِي فَلَمْ أَصْعَرُ وَمَا كُنتُ أَصْعَرُ اور بہت سے دشمن ہیں کہ پورا دکھ دے لینے کے بعد میرے پاس آئے پس میں نے بے رخی نہ کی اور نہ ہی میں پہلے بے رخی کیا کرتا تھا۔أَحِنُّ إلى مَنْ لَّا يَحِنُّ مَحَبَّةً وَأَدْعُو لِمَنْ يَدْعُو عَلَيَّ وَيَهْدِرُ میں تو محبت کی وجہ سے اس کی طرف بھی مائل ہوتا ہوں جو میری طرف مائل نہیں ہوتا اور میں اس کیلئے بھی دعا کرتا ہوں جو مجھ پر بددعا کرتا ہے اور بکواس کرتا ہے۔خُذِ الرّفْقَ إِنَّ الرِّفْقَ رَأْسُ الْمَحَاسِنِ وَيَكْسِرُ رَبِّي رَأْسَ مَنْ يَتَكَبَّرُ تو نرمی اختیار کر کہ نرمی تمام خوبیوں کی جڑ ہے اور میرا ارب اس شخص کا جو تکبر کرتا ہے، سرتو ڑ دیتا ہے۔عَجِبْتُ لِأَعْمَى لَا يُدَاوِى عُيُونَهُ وَ مِنْ كُلَّ ذِي الْأَبْصَارِ يَلْوِى وَيَسْخَرُ میں اس اندھے پر تعجب کرتا ہوں جو اپنی آنکھوں کا علاج نہیں کرتا اور ہر آ نکھوں والے سے منہ پھیرتا اور ہنسی کرتا ہے۔اتَنى نَجَاسَاتٍ رَّضِيْتَ بِأَكُلِهَا وَتَذْمُّ مَا هُوَ مُسْتَطَابٌ وَّ أَطْهَرُ کیا تو بھول گیا ہے ان نجاستوں کو جن کے کھانے پر تو راضی ہو گیا ہے؟ اور مذمت کر رہا ہے اس کی جو عمدہ اور بہت پاک ہے۔تُسَمِّينَ جَهْلًا يَا ابْنَ أَوِى ثَعْلَبًا يَا ابْنَ أَوِى ثَعْلَبَا وَمَا أَنَا إِلَّا اللَّيْثُ لَوْ تَتَفَكَّرُ اے گیدڑ ؟ تو نادانی سے میرا نام لومڑی رکھتا ہے حالانکہ میں تو ایک شیر ہوں اگر تو غور کرے۔تَفِيضُ عُيُونُ الْعَارِفِينَ بِقَوْلِنَا وَلَكِنْ غَبِيٌّ يَضْحَكَنُ وَ يُحَقِرُ ہماری باتوں سے عارفوں کی آنکھیں بہہ پڑتی ہیں لیکن نبی ہنستا ہے اور تحقیر کرتا ہے۔تُعَيّرُنِي ظُلْمًا وَكِبرًا وَّنَخْوَةٌ وَهَيْهَاتَ أَهْلُ الْحَقَّ كَيْفَ يُعَيَّرُ تو مجھے ظلم تکبر اور نخوت سے عیب لگاتا ہے اور یہ بات دور از عقل ہے۔اہل حق پر کیسے عیب لگایا جا سکتا ہے۔