القصائد الاحمدیہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 104 of 390

القصائد الاحمدیہ — Page 104

۱۰۴ وَ يَا حَسَرَاتٍ مُّوْبِقَاتٍ عَلَى الَّذِي يُكَذِّبُنِي مِنْ غَيْرِ عِلْمٍ وَ يُكْفِرُ اور بہت سی ہلاکت خیز حسرتیں ہیں ایسے شخص پر جو بغیر علم کے میری تکذیب اور تکفیر کرتا ہے۔وَمَا جِئْتُ قَوْمِي مِنْ دِيَارٍ بَعِيدَةٍ وَقَدْ عَرَفُونِي قَبْلَهُ ثُمَّ انْكَرُوا اور میں اپنی قوم کے پاس دور کے ملکوں سے نہیں آیا حالانکہ وہ تو مجھے پہلے سے ہی جانتے تھے پھر ( بھی ) انہوں نے انکار کر دیا۔وَ أَعْرَضَ عَنِّى كُلُّ مَنْ كَانَ صَاحِبِي وَأَفْرِدْتُ افْرَادَ الَّذِي هُوَ يُقْبَرُ اور مجھ سے ہر اس شخص نے جو میرا ساتھی تھا منہ پھیر لیا ور میں اس شخص کی طرح اکیلا چھوڑ دیا گیا ہوں جوقبر میں اکیلا داخل کیا جاتا ہے۔تَمَنَّيْتُ أَنْ يَخْفى تَطَاوُلُ قَوْلِهِمْ وَهَلْ يَخْتَفِي مَا فِي الْمَجَالِسِ يُذْكَرُ میں نے خواہش کی کہ ان کی باتوں کی زیادتی مخفی رہے۔اور کیا مخفی رہ سکتی ہیں وہ باتیں جو مجلسوں میں بیان کی جائیں؟ وَ يَعْوِى عَدُوّى مِثْلَ ذِئْبٍ مِنْ طَوَى وَلَيْسَ لَهُ عِلْمٌ بِمَا هُوَ اذْكُرُ اور میرا دشمن بھیڑیے کی طرح دنیا کی بھوک کے مارے چلا رہا ہے اور اسے علم نہیں ہے ان باتوں کا جو میں بیان کر رہا ہوں۔وَ مَا رُزِقَتْ عَيْنَاهُ مِنْ نَيْرِ الْعُلَى فَاَخْلَدَ نَحْوَ الْأَرْضِ جَهْلًا وَّ يُنْكِرُ اور نہیں عطا کیا گیا اس کی آنکھوں کو کچھ بھی آسمانی آفتاب سے۔سو وہ اپنی نادانی سے زمین سے جالگا اور انکار کر رہا ہے۔أُولئِكَ قَوْمٌ ضَيَّعُوا أَمْرَ دِينِهِمْ وَخَانُوا الْعُهُودَ وَ زَيَّنُوا مَا زَوَّرُوا یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے دین کے معاملہ کو ضائع کر دیا اور اپنے عہدوں میں خیانت کی اور اس چیز کو جوانہوں نے فریب سے گھڑی تھی آراستہ کر کے پیش کیا۔وَ يَعْلَمُ رَبِّي سِرَّ قَلْبِي وَسِرَّهُمْ وَكُلُّ خَفِي عِندَهُ مُتَحَصِرُ اور میرا رب میرے دل کے بھید کو اور ان کے بھید کو جانتا ہے اور ہر مخفی چیز اس کے سامنے حاضر ہے۔وَ لَوْ كُنتُ مَرْدُودَ الْمَلِيْكِ لَضَرَّنِى عَدَاوَةُ قَوْمٍ كَذَّبُونِی وَ كَفَّرُوا اور اگر میں راندہ درگاہ الہی ہوتا تو ضرور ضرر پہنچاتی مجھے عداوت ان لوگوں کی جنہوں نے مجھے جھٹلایا اور تکفیر کی۔وَهَمُّوا بِتَكْفِيْرِى وَقَامُوا لِلَعْنَتِى وَلَمْ يَعْلَمُوا أَنَّ الْمُهَيْمِنَ يَنْظُرُ اور انہوں نے میری تکفیر کا قصد کیا اور مجھے لعنت کرنے کیلئے کھڑے ہوئے اور انہوں نے نہ جانا کہ یقینا خدائے نگہبان سب کچھ دیکھ رہا ہے۔