القصائد الاحمدیہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 103 of 390

القصائد الاحمدیہ — Page 103

۱۰۳ وَ أَنْتَ الْمُهَيْمِنُ مَرْجِعُ الْخَلْقِ كُلِهِمْ وَأَنْتَ الْحَفِيظُ تُعِيْنُنِي وَتُعَزِّرُ اور تو نگہبان خدا ہی تمام مخلوق کا مرجع ہے اور تو ہی محافظ ہے۔تو میری مدد کرتا ہے اور ( مجھے ) عظمت دیتا ہے۔وَمَا غَيْرُ بَابِ الرَّبِّ إِلَّا مَذَلَّةٌ وَمَا غَيْرُ نُورِ الرَّبِّ إِلَّا تَكَدُّرُ اور رب کے دروازے کے سوا تو صرف ذلّت ہی ذلت ہے اور رب کے نور کے سوا تو صرف ظلمت ہی ظلمت ہے۔وَ عُلِّمْتُ مِنْكَ حَقَائِقَ الدِّينِ وَالْهُدَى وَتَهْدِى بِفَضْلِكَ مَنْ تَرَى وَ تُنَوِّرُ اور مجھے تیری طرف سے سکھائے گئے ہیں دین و ہدایت کے حقائق۔اور تو اپنے فضل سے ہدایت دیتا ہے جسے قابل دیکھتا ہے اور منور کرتا ہے۔إِذَا مَا بَدَا لِى أَنَّ عِلْمِي غَامِضٌ فَأَيْقَنُتُ أَنِّي عَنْ قَرِيبٍ سَأَكْفَرُ جب مجھے معلوم ہوا کہ میر اعلم تو بہت گہرا ہے تو میں نے یقین کر لیا کہ میں جلد ہی کا فرقرار دیا جاؤں گا۔فَسَلَّمْتُ بَعْدَ الْإِهْتَدَاءِ بِفَضْلِهِ سَلَامَ الْوَدَاعِ عَلَى الَّذِي يَسْتَنْكِرُ پس میں نے اس کے فضل سے ہدایت پانے کے بعد الوداعی سلام کہ دیا۔سلام اس شخص کو جو مجھے ) نہیں پہچانتا۔وَ إِنَّ الْهِدَايَةَ يَرْجِعَنْ نَحْوَ طَالِبٍ وَمَنْ غَضَّ عَيْنَيْ رُؤْيَةٍ أَيْنَ يُبْصِرُ اور یقین ہدایت طالب ہدایت کی طرف لوٹتی ہے۔جس نے اپنے دیکھنے کی دونوں آنکھیں بند کر لیں وہ کہاں دیکھے گا۔وَ وَاللَّهِ لَا يَشْقَى الَّذِي هُوَ يَطْلُبُ وَمَنْ جَدَّ فِي تَحْصِيْلِ هَدْيِ سَيُنْصَرُ اور خدا کی قسم وہ شخص جو طالب (ہدایت) ہو بے نصیب نہیں ہوتا اورجو شخص ہدایت پانے کی کوشش کرتا ہے اس کی مددضرور کی جاتی ہے۔وَ مَنْ كَانَ أَكْبَرُ هَمِّهِ جَلْبَ لَذَّةٍ وَحَظَّ مِنَ الدُّنْيَا فَكَيْفَ يُطَهَّرُ اور جس کا بڑا مقصد لذت اور دنیا کی خوش نصیبی کا حصول ہوتو وہ کیسے پاک کیا جائے گا۔أَمُكْفِرٍ مَهْلًا بَعْضَ هَذَا التَّحَكُم وَخَفْ قَهْرَ رَبِّ قَالَ لَا تَقْفُ فَاحْذَرُوا اے مجھے کافر قرار دینے والے! اس تحکم کو قدرے چھوڑ دے اور ڈر اس رب کے قہر سے جس نے 'لا تقف' کہا سوتم لوگ بھی ڈرو۔وَإِنَّ ضِيَاءَ الدِّينِ قَدْ حَانَ وَقْتُهُ فَتَعْرِفْ شَجَرَتَنَا بِمَا هِيَ تُثْمِرُ اور یقین دین کی روشنی کا وقت آ پہنچا ہے۔تو پہچان لے گا ہمارے درخت کو ان پھلوں سے جو وہ دے گا۔