اَلھُدٰی وَالتَّبْصِرَةُ لِمَنْ یَّریٰ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page iii of 209

اَلھُدٰی وَالتَّبْصِرَةُ لِمَنْ یَّریٰ — Page iii

i بدالله الحالي نحمده و نصلى على رسوله الكريم و على عبده المسيح الموعود پیش لفظ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتاب "الهدى و التبصرة لمن يرای“ کی تالیف کا باعث ” الشیخ محمد رشید رضا‘ مدیر المنار ہوا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جب اعجاز المسیح “تحریر فرمائی تو مصر کے بعض علماء اور مدیران جرائد ومجلات کو اس کے چند نسخے ارسال فرمائے۔مناظر اور الھلال کے مدیران نے تو اس کی فصاحت و بلاغت کی بہت تعریف کی مگر الشیخ محمد رشید رضا نے تحقیق کے بغیر ہی لکھ دیا کہ کتاب سہو و خطا سے بھر پور ہے، اس کی مجمع میں بناوٹ سے کام لیا گیا ہے اور لطیف کلام نہیں اور عرب کے محاورات کے خلاف ہے وغیرہ وغیرہ۔مزید اس نے یہ لاف زنی کی اِن كثيرا من اهل العلم يستطيعون ان يكتبوا خيرًا منه فى سبعة ايام “ (المنار جلد۲ صفحہ ۶۶۴ ) یعنی بہت سے اہل علم اس سے بہتر سات دن میں لکھ سکتے ہیں۔جب اس کا ریو یو ہندوستان میں شائع ہوا تو اس نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خلاف از سر نو مخالفت کا ایک طوفان برپا کر دیا۔تب آپ نے احقاق حق اور ابطال باطل اور اتمام حجت کے لئے اللہ تعالیٰ سے رہنمائی چاہی تو آپ کے دل میں یہ ڈالا گیا کہ آپ اس مقصد کے لئے ایک کتاب تالیف فرما ئیں اور پھر مدیر المنار اور ہر اس شخص سے جو ان شہروں سے مخالفت کے لئے اٹھے اس کی مثل طلب کریں۔چنانچہ آپ نے اللہ تعالیٰ کے حضور نہایت تقرع اور خشوع و خضوع سے دعا کی، یہاں تک کہ قبولیت دعا کے آثار ظاہر ہوئے چنا نچہ آپ تحریر فرماتے ہیں۔