جماعت احمدیہ پر اعتراضات کا علمی جائزہ

by Other Authors

Page 75 of 81

جماعت احمدیہ پر اعتراضات کا علمی جائزہ — Page 75

هـ دلائل و بینات کا لشکر جرار موجود ہے۔دنیا بھر کی تمام مملکتوں کے سپاہی اور ہتھیار شاید گنے جاسکیں مگر احمدیت کے تائیدی شواہد کا شمار ممکن نہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ پندرہ اعتراضوں کے انسے جوابات سے جو میں نے نمونے پیش کئے ہیں یہ حقیقت آفتاب نیمروز کی طرح روشن ہو جاتی ہے اور ہر احمدی کا دل اس یقین اور حرفت سے لبریز ہو جاتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اس عظیم الشان بشارت کے پورا ہونے کا وقت آگیا ہے کہ : " میرے فرقہ کے لوگ اس قدر علم و معرفت میں کمال حاصل کریں گے کہ اپنی سچائی کے نور اور اپنے دلائل اور نشانوں کی رُو سے سب کا منہ بند کر دیں گے اور ہر ایک قوم اس چشمہ سے پانی بیٹے گی اور یہ سلسلہ زور سے بڑھے گا اور پھولے گا۔یہاں تک زمین پر محیط ہو جائے گا۔“ (تجلیات الہیہ ملا) میں نے شروع میں حضرت مسیح موعود کے مبارک الفاظ میں بتایا تھا کہ جماعت احمدیہ کے قیام کی اصل عرض کلمہ طیبہ " لا اللہ الا الله محمد رسول الله " پر ایمان اور اسکی طرف دعوت ہے۔یہ عاجزہ اس مضمون کے اختتام پر آپ کو دوبارہ اسی کی طرف متوجہ کرنا چاہتا ہے۔حضرت امام جعفر صادق کی مشہور پیشگوئی ہے إذَا قَامَ الْقَائِمُ الْمَهْدِى لَا يَبْقَى اَرْضُ الاَ +