جماعت احمدیہ پر اعتراضات کا علمی جائزہ — Page 3
: بِسْرِ اللَّهِ السَّرَّحْمَنِ الرَّحِيرة جماعت احمدیہ پراعتراضات کا على جائزة یہ دنیا مادہ پرستوں اور خدا والوں کے دو الگ الگ کیمپوں میں بیٹی ہوئی ہے۔خدا والوں کے لئے رت حکیم کا یہ حکم ہے کہ ان کا ایمان دلائل اور براہین پر مبنی ہونا چاہئیے۔ایمان وہی ہے جسکی بنیاد بصیرت پر ہو اور وہ کھلی آنکھوں اور کھلے کانوں کے ساتھ اختیار کیا جائے۔چنانچہ اللہ جل شانہ فرماتا ہے :- وَالَّذِينَ إِذَا ذُكِّرُوا بِآيَاتِ رَبِّهِمْ لَمْ يَخِرُّوا عَلَيْهَا صُمَّا وَعُمْيَانًا ) الفرقان : ۷۴ یعنی عباد الرحمن کی یہ خصوصیت ہے کہ جب انکے رب کی آیات کا ذکر کیا جائے تو وہ اُن سے بہروں اور اندھوں کا سا معاملہ نہیں کرتے بلکہ کان اور آنکھیں کھول کر ربانی آیتوں کو سنتے اور ان پر روحانی بصیرت کیساتھ نظر ڈالتے ہیں۔سوره مومنون رکوع ۳ سے ثابت ہے کہ آسمانی مصلح اور مامو میبی آیات الہیہ میں شامل ہیں۔لہذا ان کی آواز پر لیک کہنے والوں کا درین فرض ہوتا ہے کہ وہ اپنے عقائد کے بارہ میں حقیقی معرفت حاصل کریں کیونکہ ا