جماعت احمدیہ پر اعتراضات کا علمی جائزہ

by Other Authors

Page 50 of 81

جماعت احمدیہ پر اعتراضات کا علمی جائزہ — Page 50

مطعم بن عدی کے پاس پیغام بھیجا کہ مجھ کو اپنی حمایت میں ہے سکتے ہو ؟ مطعم بن عدی نے درخواست منظور کی اور اپنے بیٹوں کو بلا کر کہا کہ ر لگا کہ حرم میں جاؤ۔رسولِ عربی صلی اللہ علیہ مکہ میں تشریف لائے۔مطعم اونٹ پر سوار تھا حرم کے پاس پہنچ کر اس نے اعلان کیا کہ میں نے محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) کو پناہ دی ہے۔آنحضرت نے حرم کعبہ میں قدم مبارک رکھا نماز ادا کی اسطرح مکہ شریف میں قانونی اجازت عطا ہو نے کے بعد اپنے مقدس مکان میں تشریف لائے۔اس موقع پر مطعم اور اس کے بیٹے آپ پر تلواروں کا سایہ کئے ہوئے تھے۔) ابن سعد - مواہب اللدنیہ اسیرة النبی جلد اول ص ۲۵-۲۵۶ از علامہ شبلی نعمانی مرحوم ) قانونِ وقت کی اطاعت کے باب میں صلح حدیبیہ کا واقع مذہبی دنیا کی تاریخ میں مشعل راہ کی حیثیت رکھتا ہے جبکہ فریق ثانی سے معاہدہ کے دوران محض قانونی اور آئینی اغراض کو پورا کرنے کے لیے حضور نے رسول اللہ کا لفظ اپنے دست مبارک سے کاٹ دیا تھا۔ك یہ فخر و سعادت آج تنہا عالمگیر جماعت احمدیہ کو حاصل ہے کہ وہ عالمی سطح پر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ان شاندار روایات کی ن بخاری کتاب المغازی باب عمرة القضاء مسلم (سیرت النبي جلد اول من الام)