جماعت احمدیہ پر اعتراضات کا علمی جائزہ — Page 51
۵۱ امین اور پاسبان ہے اور گو بعض اذہان و قلوب اسے بھی قادیانیوں کی اسلام دشمن سرگرمیوں میں شمار کریں گے مگر زمانہ کی نیرنگیاں اور زمان و مکان کی کوئی بڑی سے بڑی آزمائش کسی احمدی کو اسوہ محمدی کی اس شاہراہ پر چلنے سے روک نہیں سکتی۔جیسا کہ سیدنا حضرت مصلح موعود نور اللہ مرقدہ نے انگریزی دور حکومت میں اعلان فرمایا : : "مذہب کی پابندی اتنی ضروری ہے کہ چاہیے ساری گورنمنٹ ہمارے مخالف ہو جائے اور جہاں کسی احمدی کو دیکھے اُسے صلیب پر لٹکانا شروع کر دے پھر بھی ہمارا یہ فیصلہ نہیں بدل سکتا کہ قانون شریعت اور قانونِ ملک کبھی توڑا نہ جائے اگر چہ اسکی وجہ سے ہمیں شدید ترین تکلیفیں بھی دی جائیں کہ ہم اسکے خلاف چلیں۔“ ) الفضل ۲۰ اگست ۱۹۳۵ء ص ) ۱۹۳۸ء میں حضرت مصلح موعود نے اس اعلان کے بعد یہ پور قوت و شوکت پیشگوئی بھی فرمائی کہ : " ہمیں اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے اس وقت ایک رہتی آزادی عطا کی ہے۔۔۔۔جب ہمارے سامنے بعض حکام آتے ہیں تو ہم اس یقین اور وثوق کے ساتھ ان سے ملاقات کرتے ہیں کہ کل یہ نہایت ہی عجز اور انکسار کے ساتھ ہم استمداد کر رہے ہوں گے ہم انگریزی قوم کو عارضی طور پر