حضرت عائشہ صدیقہ ؓ

by Other Authors

Page 6 of 29

حضرت عائشہ صدیقہ ؓ — Page 6

اُم المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ 6 کے ساتھ گھر سے باہر کھیل رہی تھیں کہ ان کی خادمہ نے ان کو آواز دی اور اپنے پاس بلا کر ساتھ لے گئیں، گھر میں حضور میں نے تشریف رکھتے تھے، حضرت ابوبکر صدیق نے چار یا پانچ سو درہم حق مہر پر آپ کا نکاح پڑھایا۔نکاح کو دو برس تین ماہ گزرے تھے کہ کفار مکہ کے ظلم و ستم سے تنگ آکر الہی حکم کے تحت رسول ﷺ نے ہجرت کا ارادہ فرمایا۔حضرت عائشہ صلى الله بیان کرتی ہیں کہ آپ علے روزانہ صبح یا شام کو حضرت ابو بکر کے گھر آیا کرتے تھے۔ایک دن خلاف معمول چہرہ مبارک چادر سے لیے دو پہر کو تشریف لائے۔حضرت ابو بکر صدیق کے پاس دونوں صاحبزادیاں حضرت عائشہ اور حضرت اسمام بیٹھی تھیں۔آپ ﷺ تشریف لائے اور ہجرت کا خیال ظاہر فرمایا۔حضرت عائشہ اور حضرت اسماء نے مل جُل کر سامان سفر درست کیا۔حضرت نبی کریم نے اور حضرت ابو بکر صدیق نے مدینہ کی راہ لی اور تمام اہل وعیال کو مکہ ہی میں چھوڑ دیا۔جس دن آپ ﷺ مدینہ منورہ پہنچے نبوت کا چودھواں سال تھا اور ربیع الاول کی بارہویں تاریخ تھی۔مدینہ میں ذرا اطمینان ہوا تو آپ ﷺ نے اہل وعیال کو لانے کے لئے حضرت زید بن حارثہ اور اپنے غلام ابو رافع کو مکہ بھیجا۔حضرت ابو بکر صدیق نے بھی اپنے بیٹے عبداللہ کو ساتھ بھیجا کہ اپنی والدہ اور دونوں