حضرت عائشہ صدیقہ ؓ

by Other Authors

Page 24 of 29

حضرت عائشہ صدیقہ ؓ — Page 24

اُم المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ 24 24 عورتیں شوق کے مارے اپنی انگلیاں ان روٹیوں کو لگا تیں کہ کیا ہی عمدہ آٹا ہے کہ اس سے اچھا بھی دنیا میں ہوسکتا ہے۔حضرت عائشہ نے لقمہ تو ڑا ساری عورتیں انتظار میں تھیں کہ اب آپ اس کی لذت کا اظہار کریں گی لیکن یہ کیا ہوا ؟ آپ کی آنکھوں سے ٹپ ٹپ آنسو گرنے لگے۔حضرت مصلح موعود اس واقعہ کا بڑا پیارا نقشہ کھینچتے ہیں۔" عورتوں نے کہا بی بی آنا تو بڑا اچھا ہے ، روٹی اتنی نرم ہے کہ اس کی کوئی حد نہیں ! آپ کو کیا ہو گیا کہ اس کو نگل نہیں سکیں اور رو رہی ہیں حضرت عائشہ نے فرمایا ” آٹے میں کوئی نقص نہیں میں مانتی ہوں کہ بڑا ہی نرم پھلکا ہے مگر میری آنکھوں سے اس لئے آنسو نہیں ہے کہ اس آئے میں کوئی نقص صلى الله ہے بلکہ مجھے وہ دن یاد آ گئے جب حضور ﷺ اپنی آخری عمر سے گزر رہے تھے مگر ان دنوں بھی ہم پتھروں سے گندم کچل کر اس کی روٹیاں پکا کر آپ کو دیتے پھر فرمایا " وہ جس کے طفیل ہم کو یہ نعمتیں ملیں وہ تو ان نعمتوں سے محروم چلا گیا لیکن ہم جنہیں اُس کے طفیل سے یہ سب عزتیں مل رہی ہیں اور ہم وہ نعمتیں استعمال کر رہے ہیں۔“ صلى الله 17 رمضان 58ھ میں امت کی یہ محسنہ رسول خدا ﷺ کی پیاری بیوی نے وفات پائی۔حضرت ابو ہریرہ نے ان کی نماز جنازہ پڑھائی۔خدا کی رحمتیں آپ پر ہمیشہ نازل ہوتی رہیں۔