حضرت عائشہ صدیقہ ؓ — Page 11
اُم المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ 11 اس لئے ان کی تربیت بچپن سے ہی بہت اعلی اسلامی طور طریقوں کے مطابق ہوئی تھی سو وہ عورتوں کے لئے نمونہ بننے کے قابل تھیں۔نیز احادیث کا وہ حصہ جو عورتوں سے متعلق تھا زیادہ تر آپ کے اقوال میں ملتا ہے۔بڑے بڑے صحابہ بھی آپ سے بعض مسئلوں کے بارہ میں سوال پوچھا کرتے تھے اور آپ ان کو تسلی بخش جواب دیتیں۔آنحضرت عمل ہمیشہ حضرت عائشہ سے نہایت نرمی ، مہربانی اور دلجوئی سے پیش آتے یعنی ان کا دل بہلاتے اور خوش رکھنے کی کوشش کرتے ، ان کے ناز اٹھاتے ، ہر شوق پورا کرتے بلکہ خود اس میں دلچسپی لیتے دوسروں کے سامنے بھی ان کی تعریف کرتے۔اب آپ کو آنحضرت علیہ کے حسن سلوک کے کچھ مزے مزے کے واقعات بتاتے ہیں۔آنحضرت علی ایک مرتبہ گھر تشریف لائے تو حضرت عائشہ اپنی سہیلیوں کے ساتھ گڑیوں سے کھیل رہی تھیں۔آپ ﷺ کو دیکھ کر ساری سہلیاں بھاگ گئیں تو حضور ﷺ باہر نکلے لڑکیوں کو بلایا اور کہا اندر آ جاؤ اور عائشہ کے ساتھ کھیلو۔“ (9) آنحضرت ﷺ نے حضرت عائشہ کے ساتھ ایک دفعہ دوڑ کا مقابلہ بھی کیا، حضرت عائشہ ان دنوں دبلی پتلی تھیں اس لئے دوڑ میں