ایک حیرت انگیز انکشاف — Page 34
۳۴ حضرت بانی سلسلہ احمدیہ علی السلام کے سر ہے۔۲۔حضرت اقدس کے قلم مبارک سے نکلا ہوا بلند پایہ لٹریچر علمی اعتبار ہی سے نہیں ادبی حیثیت سے بھی عدیم المثال ہے یہی وجہ ہے کہ بعض بڑے بڑے قادر الکلام ادیب و خطیب یا صاحب تصانیف کثیرہ بھی آپ کے بیان فرمودہ اسرار و غوامض کو اپنے الفاظ میں ادا ہی نہیں کر سکتے اور انہیں قدم قدم پر آپ ہی کے الفاظ، محاورات اور فقرات کو بے دریغ استعمال کرنا اور ان کا مسلسل سہارا لینا پڑتا ہے۔ممکن ہے ذہن اسے علمی سرقہ کا نام دینے کی جسارت کرے مگر میں تو اسے مجبوری و معذوری ہی سے تعبیر کروں گا۔والطريقة كلها ادب۔- قرآن مجید کی آیات کا جو با محاورہ اور سلیس اردو ترجمہ حضرت اقدسش کے قلم مبارک سے نکلا ہے وہ قرآنی مفہوم کی صحیح صحیح عکاسی کرتا ہے جس پر کتاب احکام اسلام" شاہد عادل ہے لہذا ہمیں چاہیئے کہ ہم اس کے لفظ لفظ کو حرز جان بنائیں تا غیرمسلم دنیا قرآن اور اسلام کی صحیح تصویر سے واقف ہو اور اس کے حسن و احسان پر دل و جان سے فریفتہ ہوکر محسن انسانیت فخر دو عالم شہنشاہ دو عالم خاتم الانبیاء محمدمصطفی صلی اللہ علیہ ولم کے قدموں میں جمع ہو جائے خدا کرے کہ وہ کو دن جلد جائے۔آمین :: الفضل ۵ و ۷ مٹی سه ناشر )