ایک حیرت انگیز انکشاف — Page 35
ایک غیر از جماعت مبق کا مکتوب گرامی مقاله نویسی کے نام داله الرد من الرحيم عزت مآب صاحب الفضيلة لائق صد احترام مولانا دوست محمد مصاه شاهد السلام عليكم اور مائی لاء کے الفضل میں آپ کی تحقیق بے نظیر دیکھنے کا موقع ملا جو یقیناً چونکا دینے والی بات تھی اور ایک بہت فاضل آدمی کی علمیت کا پول کھولنے کے لیے کافی تھی۔اس سلسلے میں جوابی کارروائی کے طور پر ماہنامہ الرشید ساہیوال میں مولوی خالد محمود صاحب کا مضمون شائع ہوا ہے جس میں تین اہم دلائل دینے گئے ہیں۔• ان کا پہلا دعویٰ یہ ہے کہ یہ کہیں سے ثابت نہیں کہ خود مولانا تھانوی صاحب نے مرزا صاحب کی کتب سے سرقہ کیا ہے۔ایک اور مصنف جس نے مرزا صاحب سے سرقہ کیا ہو اُن سے مولانا نے وہ مضامین لیے ہوں۔۳۔ایک اور مصنف جس سے مرزا صاحب نے مضامین لیے ہوں اس سے مولانا اشرف علی صاحب نے بھی لیے ہوں۔(۱) جہاں تک مولوی خالد محمود صاحب کی پہلی دلیل کا تعلق ہے کہ یہ کہیں سے ثابت نہیں ہوتا کہ خود مولانا اشرف علی صاحب تھانوی نے بانی سلسلہ احمدیہ