ایک حیرت انگیز انکشاف

by Other Authors

Page 32 of 41

ایک حیرت انگیز انکشاف — Page 32

۳۲ جیسے ایک اندھے کے انکار سے فرق نہیں آسکتا اور ایک مسلوب القوة کے طریق استدلال سے فائدہ نہ اٹھانے سے ان کا ابطال نہیں ہوسکتا۔اسی طرح پر اگر کوئی شخص کشفی آنکھ نہیں رکھتا تو وہ اس تعلق ارواح کو کیونکر دیکھ سکتا ہے ، پس اس کے انکار سے محض اس لیے کہ وہ دیکھ نہیں سکتا۔اس کا انکار جائز نہیں ہے ایسی باتوں کا پتہ نرمی عقل اور قیاس سے کچھ نہیں لگتا۔اللہ تعالیٰ نے اس لیے انسان کو مختلف قومی دیئے ہیں اگر ایک ہی سب کام دیتا تو پھر اس قدر قومی کے عطا کرنے کی کیا ضرورت تھی ؟ بعض کا تعلق آنکھ سے ہے اور بعض کا کان سے بعض زبان سے متعلق ہیں اور بعض ناک سے۔مختلف قسم کی جیتیں انسان رکھتا ہے۔قبور کے ساتھ تعلق ارواح کے دیکھنے کے لیے کشفی قوت اور حسین کی ضرورت ہے اگر کوئی کہے کہ یہ ٹھیک نہیں ہے۔تو وہ غلط کہتا ہے۔انبیاء علیهم السلام کی ایک کثیر تعداد کروڑ یا اولیاء وصلحاء کا سلسلہ دنیا میں گزرا ہے اور مجاہدات کرنے والے بے شمار لوگ ہو گزرے ہیں اور وہ سب اس امر کی زندہ شہادت میں گو اس کی اصلیت اور تعلقات کی وجہ علی طور پر ہم معلوم کر سکیں یا نہ ، مگر نفس تعلق سے انکار نہیں ہوسکتا۔غرض کشفی دلائل ان ساری باتوں کا فیصلہ کیسے دیتے ہیں۔کان اگر نہ دیکھ سکیں تو ان کا کیا قصور ہا وہ اور قوت کا کام ہے۔ہم اپنے ذاتی تجربہ سے گواہ ہیں کہ روح کا تعلق قبر کے ساتھ ضرور ہوتا ہے۔انسان میت سے کلام کر سکتا ہے۔روح کا تعلق آسمان سے